عجیب و غریب

مولانا ارشد مدنی کے نام سے فیک اکائونٹ بناکر ٹوئٹر پر شرپسندی

مولانا ارشد مدنی کے نام سے فیک اکائونٹ بناکر ٹوئٹر پر شرپسندی
نئی دہلی۔ ۷؍نومبر: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کے نام کا فیک اکائونٹ بناکر شرپسندوں نے فرقہ پرستوں کی طرف سے جاری ’ٹرینڈ #رام مندر ہی بنے گا‘ پر کچھ ٹوئٹس کیے۔ جس میں سر فہرست ’دوستی اتنی برقرار رکھو کے مذہب بیچ میں نہ آئے، کبھی تم اسے مندر تک چھوڑ دو کبھی وہ تمہیں مسجد تک چھوڑ آئیں‘۔ اس جعل سازی کی اطلاع جب مولانا مدنی کے پریس سکریٹری مولانا فضل الرحمان قاسمی کو ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ’’ جیسا کہ آپ حضرات کو علم ہے جمعیۃ علماء ہند بابری مسجد کے تعلق سے اپنے موقف پر اٹل ہے اور کل ہی حضرت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علمائے ہند نے دہلی میں پریس کانفرنس کے ذریعے یہ وضاحت کردی تھی اور حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘اگر حکومت نہ چاہے تو کوئی مائی کا لعل نہیں جو فساد برپا کرسکے،لیکن کچھ شرپسند عناصر مولانا مدنی کے نام سے فیک اکاونٹ بناکر فرقہ پرستوں کی جانب سے چلائے گئے ٹرینڈ میں حصہ لیا۔ مولانا کا آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ @ArshadMadanijuh ہے۔ اس اکاؤنٹ کے علاوہ سب جعلی اور فیک اکاونٹ ہیں اس سے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے،ایسے تمام فرضی اکاؤنٹس اور صارفین کے خلاف ہم لوگ جلد ہی قانونی کاروائی کریں گے‘‘۔

 

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close