عجیب و غریب

دیوبند کوتوالی سے چند قدم کی دوری پر لگنے والا ہفتہ واری بازار شرپسند عناصر کا اڈہ بنتا جارہا ہے

دیوبند: 4 دسمبر (رضوان سلمانی) دیوبند کوتوالی سے چند قدم کی دوری پر لگنے والا ہفتہ واری بازار اب شرپسند عناصر کا اڈہ بنتا جارہا ہے ، جہاں گزشتہ ہفتے بازار میں چار خواتین کے پرس کاٹے گئے تھے وہیں اس مرتبہ بھی پنجاب سے خریداری کرنے آئی خاتون کا پرس کاٹ کر اس میں ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل سمیت دیگر سامان چوری کرلیا ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پنجاب کے انڈسٹریل ایریئے فیس 2کی رہنے والی انیتا دیوی دیوبند میں واقع اپنے رشتے داروں کے ساتھ آج رام لیلا گرائونڈ میں لگنے والے بازار میں خریداری کرنے پہنچی تو کسی نامعلوم نے اس کا پرس کاٹ لیا جس میں رکھے چار ہزار روپے موبائل سمیت دیگر سامان چوری کرلیا۔ متأثرہ خاتون نے کوتوالی پہنچ کر پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا، حالانکہ خبر لکھے جانے تک پولیس نے کسی بھی نامعلوم کے خلاف کارروائی نہیں کی تھی، حالانکہ گزشتہ ہفتے اسی بازار میں تین الگ الگ خواتین کے پرس اڑاکر ہزاروں روپے کی چوری کرلی تھی ، بازار میں آنے والے باشندوں کا الزام ہے کہ کوتوالی کے نزدیک تحصیل کے سب سے بڑے بازار میں سیکورٹی کی کمی ہے اور ہمیشہ سے دیکھا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے گشت نہ کرنے کی وجہ سے اس علاقے میں شرپسند عناصر کا بول بالا رہتا ہے ۔ کچھ لوگوں کا تو الزام ہے کہ شرپسند عناصر پولیس سے ملے ہوئے ہیں اور بے خوف ہوکر وہ وارداتوں کو انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close