عجیب و غریب

72 سالہ بزرگ جمن علی کو کلہاڑی سے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

جمشیدپور(ام ندیم احسن) جگسلائی ریلوے پھاٹک کے قریب راجیش نامی شخص کے اسکریپ ٹال میں نائٹ گارڈ کے طور پر کام کر رہے بہتر سالہ بزرگ جمن علی کو نامعلوم قاتلوں نے کلہاڑی سے کاٹ کر موت کے گھاٹ اُتار دیا واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کا ہے آج صبح لوگوں نے خون سے لت پت لاش دیکھی اور پولیس کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے قیاس لگایا جاتا ہے کہ اسکرپپ ٹال میں نقب لگا کر چوری کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کی پاداش میں جمن علی کو چوروں نے موت کے گھاٹ اتار دیا سر اور گردن پر کلہاڑی کا وار جمن علی کیلئے جان لیوا ثابت ہوا اور وہ اسی جگہ تڑپ تڑپ کر کر موت کی آغوش میں چلے گئے 72 سالہ بزرگ جگسلائی پرانی بستی روڈ پنچھی محلہ کے رہنے والے تھے لوگوں کے مطابق وہ ایک نیک اور ایماندار شخص تھے اور حلال کی کمائی پر یقین رکھتے تھے تھے یہی وجہ ہے کہ وہ اس بڑھاپے میں بھی محنت مزدوری کرکے اپنا اور اپنے کنبہ کا پیٹ پال رہے تھے ان کے سفاکانہ قتل سے پورے محلے میں سوگواری کی فضا ہے پولیس کو اب تک قاتلوں کا سراغ نہیں مل پایا ہے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close