عجیب و غریب

مذہب کے بغیر سیاست بے معنٰی: جے پی نڈا

بڑدودرہ۔۳؍جنوری: بی جے پی کے ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈا نے مذہب کو لوگوں کی رہنمائی والی ’ضابطہ اخلاق‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذہب کے بغیر سیاست بے معنی ہے۔جمعہ کو انہوں نے یہاں ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو سب سے زیادہ ضرورت مذہب کی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں یہ سوال بار بار کھڑا ہوتا ہے کہ سیاست کا مذہب سے تعلق کیا ہے۔میرا یہ ماننا ہے کہ سیاست مذہب کے بغیر ناممکن ہے۔ اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔سیاست ہمیشہ مذہب کے ساتھ آگے بڑھتی ہے۔ نڈا نے آگے کہاکہ مذہب کا مطلب ہے ضابطہ اخلاق۔مذہب کا مطلب ہے کیا کرنا اور کیا نہیں کرنا۔ مذہب کا مطلب ہے کیا مناسب اور کیا غیر مناسب ہے۔اور اس وجہ سے مذہب کی سب سے بڑی ضرورت ہے تو وہ سیاست میں ہے۔بی جے پی ہمیشہ مثبت کے ساتھ کام کرتی ہے اور وہی کرتی ہے جو ملک اور معاشرے کے لئے اچھا ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی مخالفین نے وزیر اعظم نریندر مودی کو منفی بات پھیلا کر روکنے کی کوشش کی تب وزیر اعظم ترقی میں سب کو ساتھ لے کر اور زیادہ توانائی کے ساتھ آگے بڑھے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close