عجیب و غریب

عدالت احاطے میں ڈیوٹی پر تعینات دو پولیس اہلکار نشے میں دھت ملے ایس ایس پی نے دونوں کو کیا معطل

دیوبند: 4 دسمبر (رضوان سلمانی) جی ٹی روڈ پر واقع عدالت احاطے میں ڈیوٹی پر تعینات دو پولیس اہلکار نشے میں دھت ملے ، اطلاع ملنے پر تھانہ انچارج نے موقع پر پہنچ کر دونوں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیتے ہوئے دیوبند کے سرکاری اسپتال میں لے جاکر ان کا میڈیکل کرایا گیا۔ ایس ایس پی دنیش کمار پی نے دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے اور اس پورے معاملے کی تحقیق سی او دیوبند کو سونپ دی گئی ہے ۔ سی او دیوبند نے بتایا کہ دونوں پولیس اہلکاروں کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کے لئے اعلیٰ افسران کو رپورٹ بھیجی جائے گی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سہارنپور مظفرنگر جی ٹی روڈ پر واقع دیوبند عدالت میں تعینات پولیس اہلکار ڈیوٹی پر نشے کی حالت میں بیٹھے ہوئے تھے ، اسی دوران عدالت احاطے میں گھوم رہے افراد نے تھانہ انچارج وائی ڈی شرما کو بذریعہ فون دونوں پولیس اہلکاروں کے بارے میں بتایا ۔ اطلاع ملتے ہی عدالت میںپہنچے تھانہ انچارج نے دونوں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیتے ہوئے گاڑی میں بٹھادیا، اس کے بعد وہ سیدھے ریلوے روڈ پر واقع سرکاری اسپتال لے کر پہنچے جہاں دونوں پولیس اہلکاروں کا میڈیکل کرایا گیا۔ واضح ہو کہ دونوں پولیس اہلکار اس سے قبل بھی وکلاء نے عدالت احاطے میں شراب پی کر نہ آنے کی ہدایت دی تھی لیکن اس کے باوجود بھی وہ روزانہ شراب کے نشے میں دھت ہوکر ڈیوٹی کررہے تھے ۔ سی او چوب سنگھ نے بتایا کہ لوگوں کی شکایت پر موقع پر پولیس بھیجی گئی تھی جہاں دونوں پولیس اہلکار نشے کی حالت میں تھے، متعلقہ پولیس اہلکاروں کا میڈیکل کرایا گیا ہے، رپورٹ آنے بعد اعلیٰ افسران کو اس کی اطلاع دی جائے گی ۔ دوسری جانب ایس ایس پی دنیش کمار پی نے اس پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سب انسپکٹر اور پولیس اہلکار کو معطل کردیا ہے، ایس ایس پی نے بتایا کہ معاملہ کی تحقیق سی او دیوبند کو سونپ دی گئی ہیں ، تحقیق کے بعد ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close