عجیب و غریب

عجیب وغریب : دیور نے تنہا دیکھ کر بھابھی کی آبروریزی کی ، شوہر سے کی شکایت تو ملی یہ خوفناک سزا

رشتوں کی پاکیزگی کو تار تار کرتے ہوئے اترپردیش کے رام پور میں ایک دیور نے اپنی ہی بھابھی کی آبروریزی کی اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ تاہم متاثرہ نے جب پورے واقعہ کے بارے میں اپنے شوہر کو بتایا تو اس نے اپنے بھائی پر لگے الزامات کو غلط بتاتے ہوئے خاتون کو ہی تین طلاق دیدیا ۔ اب متاثرہ خاتون نے انصاف کیلئے قانون کا سہارا لیا ہے اور پولیس میں تحریری شکایت درج کرائی ہے ۔ پولیس نے خاتون کی تحریر پر شوہر اور دیور سمیت چار افراد کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔

یہ واقعہ رام پور کے تھانہ عظیم نگر حلقہ کے دونک پوری ٹانڈا گاوں میں پیش آیا ۔ یہاں گاوں کی رہنے والی لڑکی کا سات سال پہلے تھانہ ٹانڈا حلقہ کے دڑیال کے رہنے والے ایک نوجوان سے شادی ہوئی تھی ۔ خاتون کا شوہر دہلی میں ہوٹل چلاتا ہے ۔ الزام ہے کہ شوہر کی غیر موجودگی میں خاتون کے دیور نے اس کو تنہا دیکھ کر اس کی آبروریزی کی اور کسی کو یہ بات نہ بتانے کی دھمکی بھی دی ۔ جب متاثرہ نے پورا معاملہ اپنے شوہر کو بتایا تو اس کے شوہر نے اس کی ایک بات نہ مانی اور تین طلاق دیدیا ۔ متاثرہ کے دو بچے بھی ہیں ۔

علامتی تصویر

متاثرہ نے اپنے گھر والوں کی مدد سے تھانہ میں اپنے شوہر اور دیور سمیت چار افراد کے خلاف تحریر دے کر آبروریزی ، جہیز ایکٹ اور مسلم خاتون طلاق ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے ۔ پولیس نے تحریر ملنے کے بعد اب معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔

کیس کی نگرانی کر رہے افسر ودیا کشور شرما نے بتایا کہ تھانہ عظیم نگر میں ایک خاتون آئی تھی ۔ اس نے بتایا کہ اس کے شوہر نے تین طلاق دیدیا ہے ۔ ساتھ ہی اس نے بتایا کہ اس کے دیور نے اس کی آبروریزی کی تھی ۔ جب اس نے شوہر کو بتایا تو اس کے شوہر نے طلاق دیدیا ۔ اس معاملہ میں چار افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ جانچ کی جارہی ہے اور جو بھی سچائی سامنے آئے گی ، اس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close