عجیب و غریب

آبادی کنٹرول قانون نہیں بنا تو ملک میں خانہ جنگی جیسے حالات ہوسکتے ہیں: گری راج سنگھ

نئی دہلی، 27نومبر (یو این آئی) مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہاکہ ملک میں آبادی کنٹرول قانون نہیں بنا تو خانہ جنگی جیسے حالات ہوسکتے ہیں۔ آج پوپیولیشن سولیوشن فاونڈیشن کی بڑی تعداد میں خواتین کارکنوں نے آبادی کنٹرول قانون کی مانگ پر انڈیا گیٹ سے جنتر منتر تک پیدل مارچ نکالا اور مسٹر سنگھ نے اس میں حصہ لینے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آبادی کا بڑھنا ایک دھماکہ کی طرح ہے اور تکنیکی طورپر خواہ ہماری آبادی 130کروڑ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ 150کروڑ سے زیادہ ہے۔ مسٹر سنگھ نے کہاکہ جب تک آبادی کنٹرول قانون نہیں بنے گا تب تمام سہولیات کے لئے لوگوں کو ترسنا پڑے گا اور نہ ہی نوجوانوں کے لئے روزگار کے موقع پیدا ہوں گے۔ ملک کی بڑھتی آبادی تشویش کا موضوع ہے۔ پوپیولیشن سولیوشن فاونڈیشن کے صدر انل چودھری نے کہاکہ آبادی کے بڑھنے کی وجہ سے ملک میں غریبی، ناخواندگی، بے روزگاری وغیرہ مسائل بڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close