عجیب و غریب

خاتون نے عاشق کے ساتھ شیئر کیا اپنی ہی بہن کا نیوڈ ویڈیو ، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

بہن کا قابل اعتراض ویڈیو بنانے اور اس کو اپنے شادی شدہ عاشق کے ساتھ شیئر کرنے کے الزام میں آگری پاڑہ پولیس نے ایک 25 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے ۔ ایک افسر نے جمعہ کو بتایا کہ یہ معاملہ جمعرات کو اس وقت سامنے آیا م جب بھائیکلہ کی رہنے والی 20 سالہ لڑکی نے پولیس میں اپنی بہن اور اس کے عاشق کے خلاف شکایت درج کرائی ۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم خاتون نے اپنے شادی شدہ عاشق کو مبینہ طور پر ویڈیو کال کی اور اپنی بہن کو نہاتے ہوئے دکھایا ۔ اس شخص نے کال کے دوران اسکرین شارٹس لے لئے اور انہیں موبائل میں محفوظ کرلیا ۔ اس نے بعد میں متاثرہ کے رشتہ داروں کے ساتھ تصاویر کو شیئر کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ اس شخص نے اپنی معشوقہ سے شادی کرنے کے بدلہ میں اس سے اپنی بہن کی مبینہ طور پر ننگی تصویریں لینے کیلئے کہا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ عاشق نے بدلہ لینے کیلئے ایسا کیا کیونکہ متاثرہ نے نوراتری پروگرام کے دوران اپنی بہن کے عاشق کی مبینہ طور پر بے عزتی کی تھی ۔

افسر نے بتایا کہ ملزم بہن اور اس کے عاشق کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 354 ( سی ) ، دفعہ 34 اور متعلقہ آئی ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم خاتون کو جمعہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا اور اس کے مفرور عاشق کی تلاش کی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close