عجیب و غریب

گوگل پلےاسٹورسے 9 گھنٹےغائب رہا وہاٹس ایپ،اب بھی نہیں نظرآرہا ہےتو اپنائیں یہ طریقہ

مشہور میسیجنگ ایپ جمعہ یعنی 11 اکتوبر کی شام سے اچانک پلے اسٹور سے غائب یوگیا۔ دا نیکس ویب پر چھپی خبر کے مطابق فیس بک کے زیر ملکیت وہاٹس ایپ تقریبا شام 7 بجے سے گوگل پلے اسٹور پر نہیں نظر آرہا تھا۔ حالانکہ تقریبا 9 گھنٹے بعد وہاٹس ایپ کے ترجمان نے نیکس ویب کو بتایا کہ وہاٹس ایپ نے پلے اسٹور پر واپسی کر لی ہے۔

بتایا گیا تھا کہ گوگل پلے اسٹور پر وہاٹس ایپ سرچ کرنے پر کوئی ریزلٹ نہیں آرہا تھا اور لسٹ میں صرف وہاٹس ایپ بزنس دکھائی دے رہا تھا۔ کچھ یوزرس نے اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے شکایت کی اور بتایا کہ چیٹ ایپ میسینجر وہاٹس ایپ اب پلے اسٹور پر نظر نہیں آرہا ہے۔

نے بھی اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ WABetaInfo

دی گئی اطلاع کے مطابق پہلی مرتبہ وہاٹس ایپ جوائن کرنے والوں کو گوگل پلے اسٹور پر سرچ ریزلٹ میں وہاٹس ایپ نہیں دکھائی دے رہا تھا۔ حالانکہ جنہوں نے پہلے سے وہاٹس ایپ کو انسٹال کیا ہوا تھا اور بعد میں کسی وجہ سے ان انسٹال کر دیا تھا تو وہ ‘پریویئسلی انسٹال ایپ’ سیکشن میں جاکر اسے پھر سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں پلے اسٹور سے واٹس ایپ کے اچانک غائب ہونے کی وجہ تو نہیں بتائی گئی ہے  مگر کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ گوگل پلے اسٹور سے پوری طرح سے غائب نہیں ہوا تھا اور نہ ہی گوگل نے اسے بلیک لسٹ کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیجئے

Close