عجیب و غریب

عجیب و غریب : دو نابالغ لڑکوں نے10 سال کی معصوم کے ساتھ کی یہ گھنونی حرکت،

بیگو سرائے: بہار کے بیگو سرائے میں ایک نابالغ کی اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس واردات کو انجام دینے والے دونوں ملزم بھی نابالغ ہیں۔ فی الحال متاثرہ کا صدر اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ واقعہ ضلع کے ڈنڈاری تھانہ علاقے کا ہے۔ یہاں ایک 10 سال کی بچی کے ساتھ  دو نابالغ لڑکوں نے ریپ کی واردات کو انجام دیا۔

جانکاری کے مطابق معصوم اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ تبھی دونوں ملزم اسے اپنے گھر لے گئے اور مل کر اس کا ریپ کیا۔ اس کے بعد جب متاثرہ اپنے گھر پہنچی تو اسے اس حالت میں دیکھ کر اہل خانہ کے ہوش اڑ گئے۔ اہل خانہ نے جب پوچھا تو متاثرہ نے پوری بات بتائی۔

پولیس نے ایک ملزم کو کیا گرفتار

متاثرہ کے اہل خانہ نے اس واقعے کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی اور شکایت درج کرائی۔ معاملہ درج ہونے کےبعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے

Show More

Related Articles

جواب دیجئے

Close