عجیب و غریب

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علم پر فائرنگ ، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج !

علی گڑھ ۔ (ذرائع) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے آر ایم ہال گیٹ کے قریب 25 نومبر کو رات تقریبا ڈھائی بجے طالب علم محمد رضوان پر حملہ کرتے ہوئے اس کے سینے پر گولی ماری دی گئی۔حملہ آوروں نے کے آر ایم کے گیٹ پر بھی فائرنگ کی جبکہ زخمی طالب علم کو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔ انجینئرنگ ڈپلومہ کے طالب علم رضوان کا آئی سی یو میں علاج کیا گیا تاہم اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ حملہ کا سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے 3 نامعلوم افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ محمد رضوان کے مطابق انہیں فون کرکے بلایا گیا اور گالیاں دی گئی جس کے بعد ان پر حملہ کردیا گیا۔ انہوں نے عبداللہ شیزی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے پہلے گولی چلائی۔ محمد رضوان کے والد محمد عارف نے حملہ آوروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا پولیس سے مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close