شوبز

بھاری میک اپ اور زیورات میں نظر آئی رانو منڈل ، چار ماہ قبل اسٹیشن پر گاتی تھی گانا ، جم کر ہوگئی ٹرول

ایک پیار کا نغمہ ہے گا کر مشہور ہوئیں رانو منڈل ایک مرتبہ پھر موضوع بحث ہیں ۔ اس مرتبہ وہ اپنے کسی گانے کی وجہ سے سرخیوں میں نہیں ہیں ، بلکہ بات کچھ اور ہی ہے ۔ دراصل ان کی ایک تصویر کافی وائرل ہورہی ہے ، جس میں وہ بھاری میک اپ میں نظر آرہی ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کافی زیورات بھی پہن رکھے ہیں ۔ اس میک اپ کی وجہ سے لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا شروع کردیا ہے ۔

کافی زیادہ سجی سنوری رانو منڈل کی وائرل ہورہی تصویر ایک پروگرام کی بتائی جارہی ہے ۔ تصویر میں نظر آرہا ہے کہ رانو منڈل ڈیزائنر کپڑوں میں ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ کافی زیوارت بھی پہنے ہوئی ہیں ۔ انہوں نے بہت زیادہ میک اپ بھی کررکھا ہے ۔

ایسے میں لوگوں نے ٹویٹر اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر ان کا مذاق بنانا شروع کردیا ہے ۔ ساتھ ہی ان کا میک اپ آرٹسٹ بھی لوگوں کے نشانے پر آگیا ہے ۔

لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ میک اپ آرٹسٹ کو 2020 کا آسکر ملتا ہے ۔ ان کا یہ میک اپ ان کی جلد کے رنگ سے بھی بہت زیادہ لائٹ ہے ۔

بتادیں کہ رانو منڈل موجودہ وقت میں انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں سنسیشن بن چکی ہیں ۔ وہ ہمیش ریشمیا کے ساتھ گانا بھی گاچکی ہیں ۔ علاوہ ازیں وہ کئی رئیلٹی شو میں بھی بطور مہمان بلائی گئی ہیں ۔ رانو منڈل کو کئی عوامی پروگرام میں بھی دیکھا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل رانو منڈل کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا ، جس میں وہ اپنی ایک مداح کو ڈانٹتی نظر آرہی تھیں ۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سے ہی لوگ ان کی کافی تنقید کررہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان کے بارے میں مختلف رد عمل ظاہر کئے ہیں ۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close