شوبز

رابی پیرزادہ کے بعد معروف ماڈل کی بھی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کر دی گئیں

رابی پیرزادہ کے بعد معروف ماڈل کی بھی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کر دی گئیں

ہیکرز کے گروہ نے پاکستانی ماڈل سمارا چوہدری کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر پھیلا دیں، کاروائی میں مبینہ طور پر لاہور میں سرگرم ایک گروہ ملوث ہے

لاہور (ذرائع) رابی پیرزادہ کے بعد معروف ماڈل کی بھی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوزسوشل  میڈیا پر لیک کر دی گئیں، ہیکرز کے گروہ نے پاکستانی ماڈل سمارا چوہدری کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر پھیلا دیں، کاروائی میں مبینہ طور پر لاہور میں سرگرم ایک گروہ ملوث ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر لیک ہو گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شوبز کی مشہور و معروف ماڈل سمارا چوہدری کا ذاتی نوعیت کا ڈیٹا مبینہ طور پر لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ نے ہیک کر کے حاصل کیا اور بعد ازاں اسے انٹرنیٹ پر لیک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں سرگرم ایک گروہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات خاص کر خواتین کے موبائل فون ہیک کرکے ان کی ذاتی نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن وائرل کرتا ہے جب کہ مبینہ طور پر یہ ویڈیوز فحش مواد دکھانے والی ویب سائٹس کو بھی فروخت کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close