شوبز

وانی کپور نے پہنا بکنی ٹاپ، بری طرح ہوگئیں ٹرول کہ ہٹانی پڑی تصویر

 

وانی کپور نے پہنا بکنی ٹاپ، بری طرح ہوگئیں ٹرول کہ ہٹانی پڑی تصویر

ریتک روشن اور ٹائیگر شراف کے ساتھ فلم "وار” میں نظر آئیں اداکارہ وانی کپور اپنی ایک ڈریس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بری طرح ٹرول ہوگئی ہیں۔ وانی کپور کے ایک ڈریس کے چلتے سوشل میڈیا پر ٹرولرس کا غصہ پھوٹ پڑا ہے۔ در اصل وانی کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پراپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ فرنٹ ناٹ بکنی ٹاپ میں نظر آئیں۔ وانی کپور کے اس بکنی ٹاپ میں رام اور کرشن کا نام لکھا ہوا ہے اور اسی کے چلتے وانی کو جم کر ٹرول کی جارہا ہے۔

دراصل وانی کے اس ہاٹ لُکنگ ٹاپ پر "ہرے رام ہرے کرشنا ” لکھا ہوا تھا۔ وانی بھلے ہی اس تصویر میں کافی خوبصورت لگ رہی ہوں لیکن اس طرح کے ٹاپ پر بھگوان کا نام لکھنے پر کئی لوگ بھڑک اٹھے ہیں۔ جس کے بعد وانی کو سوشل میڈیا پرخوب ٹرول کیا جارہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کپڑوں پر رام کا نام دیکھ کر ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

اس طرح کے بھٹکاؤ کپڑوں پر بھگوان کا نام دیکھ کر بھڑکے لوگوں نے وانی کپور کی فلموں تک کو بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ساتھ ہی میں انہوں نے اداکارہ کے خلاف ایکشن لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بتادیں کہ لوگوں کی طرف سے آرہی مسلسل اس منفی (نگیٹو ) ٹرولنگ کے بعد وانی نے اپنا یہ فوٹو (تصویر ) کو سوشل میڈیا سے ہٹا بھی دیا ہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close