شوبز

سنیل گروور کررہے ہیں کپل شرما کے شو پر واپسی ، سلمان خان نے رکھ دی تھی ایسی شرط

بالی ووڈ کے دبنگ یعنی سلمان خان جو ارادہ بنالیتے ہیں وہ کرکے ہی چھوڑتے ہیں۔ سلمان نے اب کپل شرما کی قسمت سنوارنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، جس کیلئے وہ کپل اور سنیل گروور کو ایک ساتھ لانے میں لگ گئے ہیں ۔ وہیں اب میڈیا رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ سلمان خان اپنے اس منصوبے میں کامیاب بھی ہوگئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان نے آخر کار کپل شرما اور سنیل گروور کو ایک کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو حال ہی میں سلمان خان نے سنیل گروور اور کپل شرما سے ملاقات کی ، جس کے بعد اس بات کو طے مانا جارہا ہے کہ سنیل جلد ہی کپل شرما شو میں واپسی کریں گے۔


سنیل گروور کررہے ہیں کپل شرما کے شو پر واپسی ، سلمان خان نے رکھ دی تھی ایسی شرط

سنیل گروور ، سلمان خان کےساتھ فلم بھارت میں نظر آنے والے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کے دوران ہی سلمان خان نے سنیل کو کپل شرما کے شو میں واپسی کیلئے راضی کرلیا تھا ۔ واپسی کی خبریں تو پہلے بھی آرہی تھیں ، لیکن سنیل گروور کے "بھارت "جوائن کرنے کے بعد ان خبروں پر روک لگ گئی تھی۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close