بین الاقوامی

سعودی عرب : 33 دنوں میں 77 ہزار غیر ملکی سیاح آئے !

سعودی عرب : 33 دنوں میں 77 ہزار غیر ملکی سیاح آئے !
الریاض ۔ 31 اکتوبر ، 2019
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 33 دنوں کے دوران 77 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ سب سے زیادہ چینی شہریوں نے سیاحتی ویزے حاصل کیے۔ ان کی تعداد 17 ہزار988 ہے۔ مجموعی طور پر چینی سیاحوں کی شرح 23.3 فیصد رہی۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دوسرے نمبر پر آنے والے سیاحوں کا تعلق برطانیہ سے تھا جہاں سے 17 ہزار 777 افراد مملکت آئے۔ ان کی شرح 23 فیصد رہی۔

وزارت کے مطابق تیسرے نمبر پر امریکی سیاح تھے جن کی تعداد 8 ہزار 926 تھی، چوتھے نمبر پر ملائشیا ہے جہاں سے آنے والے سیاحوں کی تعداد سات ہزار سے زائد ہے، پانچویں نمبر پر فرانس، اس کے بعد قازقستان، پھر جرمنی اور آخر میں آسٹریلیا رہا۔

وزارت نے کہا ہے کہ ان ممالک کے علاوہ 11 ہزار 693 سیاحتی ویزے دیگر ممالک کے شہریوں کو جاری ہوئے ہیں۔

وزارت نے بتایا ہے کہ اب تک مجموعی طور 77 ہزار 69 ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close