اہم خبریں

رام کوئی بھگوان نہیں، گائے کو’ماتا’ کہنے والوں کے دماغ میں بھرا ہے گوبر: مارکنڈے کاٹجو

اپنے جارحانہ بیانں سے سرخیوں میں رہنے والے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس اورپریس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی) کے چیئرمین رہے مارکنڈے کاٹجوکا کہنا ہے کہ رام کوئی بھگوان نہیں تھے، وہ عام آدمی تھے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے گائے کو’ماتا’ کہنے پربھی اعتراض ظاہرکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک جانورکسی انسان کی ماں کیسے ہوسکتی ہے؟

اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرہ دون میں منعقدہ ایک پروگرام میں حصہ لینے آئے مارکنڈے کاٹجو نے نیوز 18 سے بات چیت میں کہا کہ رام بھگوان نہیں، بلکہ ایک عام آدمی تھے۔ والمیکی  کے اصل رامائن ایڈیشن میں انہیں ویسا ہی بتایا گیا ہے۔ وہیں گائےکو’ماتا’ کہے جانے پر اعتراض ظاہرکرتے ہوئے کاٹجونے کہا کہ گائے بھی گھوڑے اورکتے کی طرح ایک جانور ہے۔ ایسے میں جولوگ گائے کوماتا کہتے ہیں، ان کے دماغ میں گوبربھرا ہے۔

فائل فوٹو

جسٹس کاٹجونے کہا کہ یہ سب آئندہ لوک سبھا الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے سیاست کی جارہی ہے۔ رام مندرکوئی موضوع نہیں ہے۔ اصل میں لوگوں کی صرف توجہ بھٹکائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ چاہے بھوکے مرجائیں، بے روزگاررہیں، اسے کوئی موضوع نہیں مان رہا ہے اوررام مندرکو موضوع بنائے بیٹھے ہیں۔


Show More

Related Articles

جواب دیجئے

Close