دیوبند

مدرسہ دارالسلام میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا

اللہ کے گھر کو تعمیر کرنے والوں اور اس کو آباد کرنے والوں کا دونوں جہاں میں بڑا عظیم مرتبہ ہے : مولانا حسن الہاشمی

دیوبند، 6؍ دسمبر (رضوان سلمانی) منگلور روڈ دیوبند پر واقع احمد نگر ہاشم پورہ کے دینی ادارہ مدرسہ دارالسلام میں گزشتہ روز معروف عالم دین و عالمی روحانی تحریک کے سربراہ مولانا حسن الہاشمی کے ہاتھوں مسجد کا سنگ بنیاد رکھاگیا۔اس موقع پر مولانا نے مساجد اور مدارس کی اہمیت اور ان کو آباد کرنے والوںکے مرتبہ پر روشنی ڈالی۔ مسجد کے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا ادارہ خدمت خلق کے صدر مولانا حسن الہاشمی نے کہاکہ خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جو مساجد کو آباد کرنے میں تعاون کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ اللہ کے گھر کو تعمیر کرنے والوں اور اس کو آباد کرنے والوں کا دونوں جہاں میں بڑا عظیم مرتبہ ہوتاہے ۔ مولانا ہاشمی نے اپنے خطاب کے دوران مساجدو مدارس کے کاموں میں بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مسجد اللہ کا گھر ہوتی ہے اور جو لوگ اللہ کا گھر تعمیر کرتے ہیں اللہ پاک انہیں اس کا بہترین بدلہ دیتے ہیں۔ مولانا نے کہاکہ مساجد کی تعمیر کے بعد اس کو نمازوں سے آباد کرنا ضروری ہے، انہوںنے اہل بستی سے اس بات پر زور دیاکہ وہ باجماعت نمازوں کی پابندی کریں اور تمام لوگوں کو مسجد تک لیکر آئیں۔ مولانا نے ادارہ کے ذمہ داران اور اہل بستی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کی بستیوں میں مساجد تعمیر ہوتی ہیں۔ مولانا نے تعلیم کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ عصری علوم کے حصول میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن بنیادی طورپر بچہ کی دینی تعلیم مضبوط ہونی چاہئے،اسلئے اپنے بچوں کو مدارس میںداخل کرائیں اور اپنے عقائد و نماز روزہ کو درست کریں۔ انہوںنے کہاکہ جن لوگوں کے بچوں کو اللہ پاک علم دین سے نوازتا وہ بڑے ہی خوش قسمت ہوتے ہیں۔ مولانا نے تمام لوگوں سے مسجد اور مدرسہ کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینی کی اپیل کی اور پورے ملک میں امن امان کی دعاء کرائی۔ آخر میں مدرسہ دارالسلام کے روح رواں قاری زبیر احمد قاسمی نے مدرسہ کے احوال و کوائف پر روشنی ڈالتے ہوئے مسجد کے تعمیری کاموں میں بڑھ چڑھ کی حصہ لینے کی اپیل اور حاضرین کے سامنے مسجد کاتخمینہ بجٹ پیش کیا۔ اس دوران حاجی فاروق،حاجی جمیل مدنی،ماسٹر محمد عثمان،قاری محمد عادل،محمد عاطف ہاشمی،مفتی وقاص ہاشمی،میر حسن،نورحسن،چودھری معروف،محمد افضال اور چودھری محمد عارف وغیرہ موجودرہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close