دیوبند

ڈاکٹر ایس اے عزیز کو فخر دیوبند ایوارڈ ملنا ہمارے لئے خوشی کا مقام ہے : ڈاکٹر شمیم دیوبندی

دیوبند، 16؍ جنوری (رضوان سلمانی) سماجی اور ثقافتی تنظیم ساہتیہ سماگم دیوبند کی جانب اس کے دفتر واقع لال مسجد پر ایک ادبی پروگرام منعقد کیا گیا، اس پروگرام میں تنظیم کے ذمہ داران وعہدیداران کی جانب سے گذشتہ ۹؍جنوری کو شیخ الہند ھال میں منعقد اعزازی پروگرام میں ’’حسیب صدیقی میموریل سوسائٹی دیوبند‘‘ کی جانب سے شہر کے سماجی کارکن اور مشہور معالج ایس اے عزیز کو ان کی خدمات کے صلہ میں دئیے جانے والے اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر تنظیم کی جانب سے بھی انہیں اعزاز سے نوازا گیا اور نیک خواہشات پیش کی گئیں۔ پراگرام کی صدارت ڈاکٹر شمیم دیوبندی نے کی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر صادق دیوبندی نے انجام دئیے، ڈاکٹر ایس اے عزیز نے بتایا کہ مذکورہ فخر دیوبند اعزاز انہیں مشہور شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی ، محمد ایاز صدیقی، مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے مینجر سہیل صدیقی اور عدیل صدیقی کے بدست دیا گیا۔ ڈاکٹر شمیم دیوبندی نے کہا کہ ڈاکٹر ایس اے عزیز کو فخر دیوبند ایوارڈ ملنے سے شہر کے وقار میں اضافہ ہوا ہے ، ڈاکٹر شمیم دیوبندی نے کہا کہ ڈاکٹر ایس اے عزیز نہایت نیک دل نرم گفتگو اور دوست نواز انسان ہیں اور انہوں نے دیوبند میں بڑی سماجی خدمات انجام دی ہیں۔ ڈاکٹر منیش گپتا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ایس اے عزیز کو ایوارڈ ملنے سے ہم سب ساتھیوں کے بھی عزت وقار میں اضافہ ہوا ہے ، یہ ایوارڈ ملنا ہم سب کے لئے باعث فخر ہے، ناظم پروگرام ڈاکٹر صادق دیوبندی اور نوجوان شاعر چاند دیوبندی نے ڈاکٹر ایس اے عزیز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ معالج ہونے کے ساتھ ساتھ وہ سماجی اور ادبی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، اس لئے فخر دیوبند ایوارڈ کا ملنا ان کے لئے باعث فخر اور ہم سب کے لئے خوشی کا مقام ہے ، اس موقع پر ماسٹر ممتاز احمد ، ڈاکٹر نوشاد علی ،شعیب قریشی ، ڈاکٹر دلشاد احمد، محمد معاذ ، عبد القادر، ڈاکٹر اسامہ ،محمد معیذ ، فیصل نور شبو ، ڈاکٹر شارق ، ڈاکٹر فرمان ، ڈاکٹر پشپیندر، ڈاکٹر دانش انصاری ، ساجد انصاری ، فہیم خان ، نویدانصاری، حسین احمد ، یاسر ، محمد رمیز انصاری ، سہیل قریشی،اور لبیب وغیرہ موجود رہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close