حیدرآباد

مانو میں آج فاصلاتی تعلیم کے ڈائرکٹر پوسٹ کیلئے انٹرویو

حیدرآباد(پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اردیونیورسٹی میں آج ہفتہ 7ڈسمبر کوفاصلاتی تعلیم کے ڈائرکٹر کے لیے انٹرویومقرر ہے۔انٹرویویونیورسٹی گیسٹ ہائوز میں منعقدہوگا۔ فاصلاتی تعلیم کے ڈائرکٹر کے پوسٹ کے لیے چھ امیدواروں کوانٹرویو کے لیے بلایاگیا ہے۔ ڈائرکٹرعبدالکلام جو فاصلاتی تعلیم کے انچارج ڈائرکٹر ہیں وہ بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرزاہدالحق‘ڈاکٹررفیع الدین ‘ ڈاکٹرندیم فاطمی ‘ڈاکٹرغیاث الدین اورڈاکٹر کنیز فاطمہ امیدوارہیں۔ڈائرکٹر فاصلاتی تعلیم کی پی اسکیل ایک لاکھ چوالیس ہزاردوسو۔دولاکھ ‘اٹھارہ ہزار‘دو(اکیڈیمی لیول14) ہوگی ۔ ڈاکٹرزاہد الحق (ایچ سی یو) نے یوجی سی ‘ایچ آر ڈی اور مانوکے رجسٹراررحمت اللہ اورچانسلر کو خط لکھتے ہوئے درخواست کی کہ انٹرویو کی ویڈیوریکارڈنگ کی جائے اور انہوں نے ڈاکٹرعبدالکلام جو پہلے سے ہی انچارج ڈائرکٹر ہیں ان کے امیدواررہنے پربھی کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close