شوبز

‘جیہ بچن کو پھر آیا غصہ، سیلفی لے رہے مداح سے کہا- ’تمیز سیکھو

جیہ بچن فوٹوگرافرس پر اپنی ناراضگی کو لے کر اثر خبروں میں رہتی ہیں۔ لیکن اس بار ان کا غصہ ایک مداح پر نکلا۔ بات دراصل یہ ہے کہ جیہ ایک بلڈنگ سے باہر نکل رہی تھیں۔ ہمیشہ کی طرح باہر کچھ فوٹو گرافرس موجود تھے۔ جیہ آرام سے باہر نکل رہی تھیں۔ انہیں اچھے موڈ میں دیکھ کر ایک مداح نے جیب سے اپنا فون نکال کر سیلفی لینے کی کوشش کرنے لگا۔ حالاںکہ وہ کافی دور تھا لیکن جیہ کو بغیر پوچھے اس طرح سیلفی لینا پسند نہیں آیا۔ جیہ کی ناراضگی دیکھ وہ شخص ہٹنے لگا تو انہوں نے اسے پاس بلایا اور اس کی کلاس لگا دی۔

غصہ میں جیہ نے اس شخص کو بلایا اور کہا، ’’ موبائل سے تصویر کیوں لے رہے ہو؟ تصویر لینے سے پہلے تم نے پوچھا؟ تمیز سیکھو‘….یہ کہتے ہوئے غصہ ان کے چہرہ پر صاف نظر آرہا تھا۔

لیکن یہ پہلی مرتبہ نہیں ہےجب جیہ فوٹو کے چکر میں اس طرح غصہ ہوئی ہوں۔ ایک بار تو ایک فوٹوگرافر نے ایشوریہ رائے کو ایش کہہ دیا تھا۔ اس پر جیہ اتنی ناراض ہوئی تھیں کہ یہ معاملہ خبروں میں آگیا تھا۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close