جھارکھنڈ

چارہ گھوٹالہ :لالویادوسی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے،35 سوالات کاجواب دیا

رانچی۔ ۱۶؍جنوری: بہار کے سرخیوں میں چھائے چارہ گھوٹالے کے معاملے میں لالو پرساد یادو جمعرات کو جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کی خصوصی عدالت میں بیان درج کرانے پہنچے۔ اس دوران عدالت نے لالویادو سے 35 سوال کیے، جس کا لالو یادونے تقریباََ2 گھنٹے تک جواب دیا۔ لالو یادو کے وکیل پربھات کمار سمیت پارٹی کے بھی کئی کارکن صبح سے ہی کورٹ احاطے میں موجود تھے۔ خزانہ سے 90 کی دہائی میں 139 کروڑ روپے کے غیر قانونی انخلاء کے معاملے میں لالو یادو سمیت کل 111 لوگوں کو ملزم بنایا گیا تھا، جس سے ابھی تک 108 لوگوں کے بیان سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں درج ہو چکے تھے۔ ابھی لالو یادو کو بھی شامل کر لیں، تو اب تک کل 109 لوگوں کے بیان کورٹ میں درج ہوچکے ہیں۔ 30 سے زیادہ سوالات لالویادو سے ہوئے۔اس دوران لالو یادو اور ان کے وکلاء کی ٹیم نے تمام سوالات کا جواب دیا۔ لالو یادو رانچی کی جیل میں ہیں، لیکن صحت کی وجوہات کی وجہ سے آرآئی ایم ایس ہسپتال میں ہیں ۔جھارکھنڈ میں نئی حکومت بننے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب لالویادوباہرنکلے ہیں۔اس سے پہلے لالو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہی ہسپتال سے کورٹ کی کارروائی میں حصہ لیتے تھے۔اگرچہ لالو نے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close