جموں کشمیر

جموں و کشمیر بر فبا ر ی کا قہر بپا کشمیر کے گریز اور تلیل میں برفانی تودے گر آنے کے نتیجے میں5 عام شہری، 5فورسز اہلکاروں سمیت10افراد ہلاک


جموں (طا ر ق خا ن جنجو عہ) جموں و کشمیر بر فبا ر ی کا قہر بپا کشمیر کے گریز اور تلیل میں برفانی تودے گر آنے کے نتیجے میں5 عام شہری، 5فورسز اہلکاروں سمیت10افراد ہلاک ہوئے جبکہ2درجن سے زائد افراد کے زخمی ہونے ۔گریز اور تلیل میں برفانی تودوں نے قہر بپا ہوا،جس کے نتیجے میں درجنوں ڈھانچے مکمل طورپر تباہ ہوئے۔ گاندربل میں پولیس نے وقت رہتے چھ افراد کی جانیں بچائی اور اُنہیں برف سے باہر نکال کر اسپتال پہنچایا۔ دفاعی ترجمان کے مطابق کپواڑہ کے کئی سیکٹروں میں برفانی تودے گر آنے کے نتیجے میں کئی فوجی اہلکاروں کے دب جانے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ نما ئند طا رق خا ن جنجو عہ کے مطابق برفانی تودے گر آنے کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات تباہ جبکہ چھ فوجی اہلکاروں اور چھ عام شہریوں سمیت 12افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نمائندے کے مطابق ضلع گاندربل میں بھی بھاری برفانی تودا رہائشی بستی پر گر آیا جس کے نتیجے میں دو کنبوں کے گیارہ افراد دب گئے۔مقامی پولیس جس کی سربراہی چوکی آفیسر سجاد احمد کر رہے تھے فوری طورپر جائے وقوع پر پہنچے اور برف میں پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکال کر اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے صادق ٹھیکری اور اُس کے دو بیٹوں شوکت ٹھیکری، اشتیاق ٹھیکری پسران صادق ٹھیکری ساکنان کلن، داود کسانہ اورمحمد اکبر بٹ کو مردہ قرار دیا۔ پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے داود کوشی ، محمد اکبر ساکنان گگن گیر ، عبدالقیوم ٹھیکری ، محمد الطاف ، ربانی ٹھیکری ، رشیدہ ٹھیکری کی جانیں بچائیں اور اُنہیں محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا۔ چوکی آفیسر نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی انتھک کوشش کے نتیجے میں چھ افراد کی جانیں بچائیں گئیں۔، گریز سیکٹروں میں متعدد علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے نتیجے میں رہائشی مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ نمائندے نے بتایا کہ پُرانے تلیل میں پی ڈی پی ورکر عبدالرحمن کا رہائشی مکان برفانی تودے کی زد میں آیا جس وجہ سے عبدالرحمن کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ کنبے کے دیگر افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں جن کا اسپتالوں میں علاج ومعالجہ چل رہا ہے۔ نمائندے کا کہنا ہے کہ گریز کے بختور ، بچورہ ، وانپورہ ، کنزلون اور پُرانے تلیل میں برفانی تودوں کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانات دب گئے ہیں تاہم انتظامیہ او رپولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں لوگوں کی جانوں کو بچایا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ کپواڑہ میں برفانی تودے گر آنے کے نتیجے میں پچاس کے قریب بھیڑ بکریاں بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ کئی رہائشی مکانات اور گائوں خانے بھی تباہ و برباد ہو گئے ہیں ۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کی خاطر کام شروع کیا گیا ہے۔ دریں اثنا نوگام سیکٹر میں میں بھی برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں سات اہلکار لاپتہ ہو گئے ۔ بتایا جا تا ہے کہ آس پاس موجود اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں چھ اہلکاروں کی جانیں بچائیں گئیں تاہم بسیار تلاش کے باوجود ایک اہلکار کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ اہلکار کی موت واقع ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ لاپتہ بی ایس ایف اہلکار کو تلاش کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی گئی ہے۔ ادھر کپو اڑ ہ میں بھا ری بر فبا ری تو دا گر آیا جس کے نیچے پا نچ اہلکا ر زند ہ دفن ہو گئے ریسکو ٹیم کی کارروائی کے نتیجے میں اُن کوڈھونڈ نکالا گیا جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروں نے چار فوجی اہلکاروں کو مردہ قرار دیا جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close