تعلیم

تعلیم سے ہی ملک و قوم ترقی کرسکتی ہے : مولانا محمد جہانگیرعالم مہجورالقادری

تعلیم سے ہی ملک و قوم ترقی کرسکتی ہے : مولانا محمد جہانگیرعالم مہجورالقادری

نوادہ 02 دسمبر (پریس ریلیز) مولانامحمدجہانگیرعالم مہجورؔالقادری نے اپنے ایک پریس اعلانیہ میں کہا کہ دنیا کا کوئی ملک یاقوم اسی وقت کر سکتی ہے جب اس کے پاس تعلیم کا عظیم سرمایہ ہو جہالت کے اندھیرے سے نکلنے کا واحد ذریعہ تعلیم ہی ہے اسی لئے مذہب اسلام نے علم کے حصول پہ کافی زور دیا ہے اور قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے جس سورہ مبارکہ کو نازل فرمایا اس کا بھی براہ راست تعلق علم ہی سے ہے اللہ نے فرمایا "إقرأ بإسم ربک الذی خلق” یعنی (اے محبوب) پڑھئے اپنے رب کے نام سے جس انسانوں کی تخلیق فرمائی اس سے واضح ہوتا ہے کہ اسلام میں علم کی کتنی اہمیت ہے رسولِ پاک نے فرمایا "علم حاصل کرو ماں کی گود سے قبر کی آغوش تک” تو کہیں فرمایا گیا کہ ” علم حاصل کرنے کے لئے چین جیسے دور و دراز ملک کا سفر کرنے سے بھی گریز مت کرو”  وہ علم ہی ہے جس نے حضرت آدم علیہ السلام کو مسجود ملائکہ بنایا وہ علم ہی جس سے آدم علیہ السلام خلیفۃ اللہ فی الارض بنائے گئے مولانامحمدجہانگیرعالم مہجورؔالقادری نے مزید آگے کہا کہ آج دنیا کی دیگر اقوام علم کی بنیاد پہ ترقی کے راستے پہ گامزن ہے مگر قوم مسلم آج دینی و دنیاوی دونوں علوم میں حاشیہ پہ دکھائی دیتی ہے جس کے سبب آج پوری دنیا میں ہم ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اور دنیا کے تمام تر اہم مناصب وہی قابض ہیں خدا بھلا کرے ان مدارس اسلامیہ کا کہ جس سے آج کم بیش علم و ادب کی شمع روشن ہے موصوف نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی وقت ہے اپنے بچوں کو دینی و عصری علوم و فنون سے آراستہ کریں تا کہ آنے والے دنوں میں ہمارے یہی بچے قو و ملک کے معمار ثابت ہوں!

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close