تعلیم

مدرسہ ارشد العلوم چھتربر کوڈرما جھارکھنڈ میں ششماہی امتحان کا انعقاد۔۔۔۔۔۔

مدنی مسجد نوادہ سے ممتحن کی آمد

بروز منگل، 26/ نومبر 2019 (محمد مجاہد پہراوی )  مدرسہ ارشد العلوم چھتر بر میں سال رواں تعلیم کو مستحکم اور مضبوط کرنے کے لئے ہر ماہ امتحان اور جانچ کا سلسلہ جاری رہا اور  دیکھتے ہی دیکھتے
ششماہی امتحان کا وقت بھی آن پہونچا ۔
ماشاء اللہ فخر جھارکھنڈ حضرت اقدس الحاج مفتی شہاب الدین صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمیعة علماء جھارکھنڈ کی سرپرستی اور حضرت مولانا اکرم صاحب قاسمی مہتمم جامعہ حسان بن ثابت چینو گریڈیہ  کی نگرانی  میں مدنی مسجد سے بطور ممتحن کے جناب قاری کلیم صاحب  کی تشریف آوری ہوئی ہے۔
الحمدللہ امتحان کا سلسلہ جاری ہے ۔
بعد نماز ظہر ،بعد نماز مغرب، بعد نماز عشاء ۔پھر آئندہ کل  از بعد نماز فجر تا عصر درجہ اعدادیہ، درجہ ناظرہ،  درجہ حفظ اور درجہ فارسی کے امتحان کا سلسلہ رہے گا ۔
تیسرے دن  (جمعرات)ان شاء اللہ ہندی ، انگلش ، حساب کا امتحان کلاس نرسری تا 3 کلاس  شام تک ہوگا۔
یہ خبر مدرسہ ہذا کے صدر مدرس مفتی محمد منیر الدین قاسمی گریڈیہوی نے دی۔ اور ساتھ ہی مدرسہ کے مخلصین محبین اور معاونین کا شکریہ ادا کیا جن کی ہمہ جہتی توجہ و تعاون سے مدرسہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close