تعلیم

المینار دینیات سینٹر استھانواں نالندہ کا سالانہ جلسہ منعقد

المینار دینیات سینٹر استھانواں نالندہ کا سالانہ جلسہ منعقد


نالندہ( حمزہ استھانوی ) استھانواں کے نیو مسلم میرج ہال میں المینار دینیات سینٹر استھانواں نالندہ کا تیسرا سالانہ جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کا باضابطہ انعقاد ۱۰ بجے دن میں المینار دینیات سینٹر کے طالب علم محمد فیضان عالم درجہ سوم کے قرات سے ہوا ، بعد ازیں المینار دینیات سینٹر کا تعارف اور اس کی ضرورت اور اہمیت پر المینار دینیات سینٹر کے معلم اور اس جلسے کی نظامت کر رہے مولانا اسجد لطیفی ندوی امام جامع مسجد استھانواں نے تفصیلی گفتگو کرتےہوئے علم اور اس کی اہمیت کو بیان کیا ،انہوں فرمایا کہ اپنے بچوں کو دین سکھائیں ،بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں، فرمایا کہ اگر بچے کو شروع زمانے میں تربیت نہیں کی گئی تو اس کے نقصانات بعد میں دیکھنے کو ملیں گے ،اس کے بعد المینار دینیات سینٹر کے طلبہ و طالبات نے اپنی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہر کیا ۔ طلبہ و طالبات کے پروگرام اورن کی کاردگی سے سامعین بہت محظوظ ہوئے،بعد ازیں طلبہ و طالبات کو تعلیمی سال میں بہتر کاردگی کے لئے انعامات سے نوازا گیا، اجس میں سال سوم میں محمد ارمان عالم نے ، سال دوم میں عظمی سلمان اور محمد فیضان عالم اور سال اول میں محمداسما پروین نے اول انعام حاصل کیا اس کے علاوہ دوم اور سوم آنےوالے طلبہ و طالبات،پابندی سے مکتب آنے والے ،محنتی طالب علم،ذہین طالب علم،نماز کی پابندی کرنے والے طلبہ وطالبات کے بیچ انعامات تقسیم کیا گیا۔ انعامات کی تقسیم سے قبل یونائٹیڈ ویلفئر ایسو سی کے سکریٹری اور المینار دینیات سینٹر استھانواں کے ذمہ دار محمد ہشام الدین نے یونائٹیڈ ویلفئر ایسو سی ایشن استھانواں اور المینار دینیات سینٹر کا تعارف پیش کیا، واضح ہو کہ المینار دینیات سینٹر استھانواں ،یونائٹیڈ ویلفئر ایسو سی ایشن کے زیر انتظام مسلمانوں بچوں کی دینی تعلیم کے لئے۲۰۱۲ میں قائم کیا گیا ہے۔
پروگرام کے اختتام پرمہمانوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا،اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے صدر جلسہ جناب اصفہان صاحب ڈائرکٹراسٹدی پارک اسکول بہارشریف نے کہا کہ میں پچھلے تین سالوں سے المینار دینیات سینٹر کے پروگرام میں شرکت کر رہاہوں،اس میں پہلے سے ہر بار بہتری آ رہی ہے ،انہوں اپنے خطاب میں ادراہ دینیات کےنصاب کا مختصر تعارف پیش کیا اور تمام حضرات سے اپنے بچوں کو المینار دینیات سینٹر میں داخل کرانے کی اپیل کی ۔بطور مہمان خصوصی مولانا حشمت علی صاحب پرنسپل مدرسہ محمدیہ استھانواں نالندہ اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ اس المینار دینیات سینٹر کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ، ان گھروں کے بچے علم سیکھ رہے جن کے والدین علم سے بیگانہ ہیں ،ان کے بچے قرآن سیکھ رہے ،سنت اور آداب سیکھ رہے ،دعائیں یاد کر رہے ہیں ،بڑے فخر کی بات ہے ۔مولانا اقبال حیدر ندوی نے بھی اپنے تاثرات پیش کیا انہوں علم کی اہمیت پر اور اس کی افادیت پر مختصر بات کی اور تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔اس کے علاوہ جنا ب حاجی فیض الدین صاحب استھانواں ،حاجی امتیاز صاحب جانا نے بھی اپنے تاثرات پیش کئے۔
آخر میں جناب اصفہان صاحب ڈائریکٹر اسٹدی پارک اسکول بہارشریف کی دعا پر اس جلسہ کا اختتام ہوا۔اس جلسہ میں اطراف اور گاؤں کے لوگ اور بچوں کے والدین نے شرکت کی ،خاص طور پرشمیم صاحب بیلچھی، امام جامع مسجد معافی،امام مسجد دیسنہ حافظ رحمت عالم اور یونائٹید ویلفئر ایسو سی کے ممبران نے شرکت کی، اس جلسہ کو کامیاب بنانے میں یونائٹیڈ ویلفئر ایسو سی کے ممبران پیش پیش رہے ، خاص طور صدر یونائٹید ویلفئر ایسو سی ایشن و ذمہ دار المینار دینیات سینٹر استھانواں محمد ضیا الحق ، سکریٹری محمد ہشام الدین،محمد راغب عالم ممبر(UWA)،ابوذر شیبان،حافظ ادیب معلم المینار دینیات سینٹر و امام مسجد غوثیہ استھانواں، محمد حارث ریان،اور المینار دینیات سینٹر کے طلبہ پیش پیش رہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close