تعلیم

دینی اور عصری علوم حاصل کرنا بڑا کارنامہ ہے : مولانا عمرین محفوظ رحمانی

دینی اور عصری علوم حاصل کرنا بڑا کارنامہ ہے : مولانا عمرین محفوظ رحمانی
مظفرنگر ۔ 15 اکتوبر 2019 (شاہد حسینی)
آج ایک قافلہ مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب مولانا وصی سلیمان صاحب کےہمراہ صفہ انٹرنیشل مظفرنگرمیں پہنچا ادارہ کے ڈائریکٹر مولانا محمداکرم ندوی نے پرتپاک استقبال کیا اوراسکول کامعائنہ کرایا اور یہاں کے علمی دینی تعلیمی ماحول سے روشناس کرایا جس کو سن کر اور دیکھ کر مہمانان کرام نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آج ایسے ادارہ کی اشد ضرورت ہے جہاں حفاظ کیلیے دینی ماحول میں رہ کر تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم ہوسکے بعدہ یہ علمی قافلہ معہد البنات الاسلامی مظفر نگر میں آیایہاں ایک مختصر پرواگرام کا انعقاد کیا گیا۔

جس کی نظامت مولانا محمد اکبر ندوی نے کرتے ہوئے مدرسہ کا تعارف بھی کرایا پرواگرام کا آغاز تلاوت کلام ربانی سے رمشہ احسان نے کیا اور نعت کا نذرانہ رمشہ مہربان نے پیش کیابعدازاں مولانا عمرین محفوظ سینئر رکن مسلم پرسنل لا بورڈ نے طالبات سے روبرو ہو کرپرمغز اور نصیحت آمیز بیان فرمایا جس سے طالبات کو مزید محنت لگن اور شوق سے تعلیم حاصل کرکے خدمت خلق کا جذبہ پیدا کرنے کی ترغیب کی مولانا نے فرمایا کہ دینی اور عصری علوم حاصل کرنا بڑا کارنامہ ہے،اور قرآن پاک علم کا خزانہ ہے،اللہ نے اپنی صفت رحمان کے صدقہ سے ہمیں علم سے آشناکیا۔

اور قرآنی علوم ومعارف سکھائے، اور پھر بولنے کی صلاحیت عطافرمائی کہ ہم علم کو پھیلا سکیں،اسلیےمیں طالبات کونصیحت کرتاہوں کہ خطابت میں مہارت پیداکریں۔اور گفتگو کا سلیقہ سیکھیں نیز اس پروگرام میں مولانا وصی سلیمان صاحب ندوی کے ساتھ ایک علمی جماعت رونق اسٹیج رہی اس کے علاوہ مقامی علماء مولانا خالد ندوی۔ مولانا جمشید قاسمی ۔ مولاحسین احمد قاسمی اور اساتذہ معہد بھی شریک رہے ۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close