بین الاقوامی

ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2020 کے معاہدے پر دستخط

مکہ مکر مہ، یکم دسمبر (یو این آئی) ہندوستان پوری دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں حج 2020 صد فیصد ڈیجیٹل عمل سے گزر رہا ہے۔ یہ بات آج مکہ مکرمہ میں وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی اور سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بینتین نے ہندوستان سعودی عرب کے درمیان حج 2020 کے معاہدہ پر دستخط کے بعد کہی۔
مسٹر نقوی نے کہاکہ آن لائن درخواست، ای ویزا، حج پورٹل، حج موبائل ایپ،’ای- مسیحا‘ صحت کی سہولت، مکہ مدینہ میں قیام / قیام کی معلومات، ہندوستان میں "ای -سامان کی پر ی -ٹیگنگ” نظام میں ہندوستان سے مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ جانے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ ایئر لائنز کے ذریعہ حجاج کرام کے سامان کی ڈیجیٹل پری ٹیگنگ کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ ہندوستان سے آنے والے حجاج کرام کو یہاں تک کہ مکہ۔ مدینہ میں کس عمارت اور کس کمرے میں رہنا ہے، ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد کون سی بس میں آنا ہے، وغیرہ، ہر قسم کی معلو مات فراہم ہو سکے۔اس کے علاوہ عازمین حج کے سِم (SIM)کارڈ کو حج موبائل ایپ سے منسلک کرنے کا انتظام کیا گیا ہے، تاکہ حجاج کرام کو مکہ مدینہ میں حج سے متعلق تازہ ترین معلومات فوری طور پر مل جائیں۔ اس سال، حج ہاؤس، ممبئی میں 100 ٹیلیفون لائن کے انفارمیشن سنٹر کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ عازمین حج کو ہر طرح کی معلومات فراہم کی جاسکے اور حج کے پورے عمل کی تکمیل میں مدد مل سکے

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close