بین الاقوامی

عراق میں تشدد ،27 مظاہرین ہلاک، 152 زخمی 

مقامی افسروں کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے تشدد والے مقامات پر کرفیو لگا دیا ہے، جہاں مظاہرین اور سلامتی دستوں کے درمیان پُر تشدد جھڑپ ہوئی تھی۔
بغداد ۔ 29 نومبر 2019
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہوئے تشدد میں تقریباً 27 مظاہرین مارے گئے اور 152 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے ذرائع نے اس کی اطلاع دی ہے۔ مقامی افسروں کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے تشدد والے مقامات پر کرفیو لگا دیا ہے، جہاں مظاہرین اور سلامتی دستوں کے درمیان پُر تشدد جھڑپ ہوئی تھی۔ اس دوران حکومت نے کہا کہ انہوں نے پُرتشدد ریلیوں کو روکنے کے لئے فوج کی قیادت میں ایک گروپ تشکیل دیا ہے۔

دھیر کار صوبے کے نصیریاہ شہر میں حال ہی میں پُر تشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق موتھانا صوبے کا سما واہ شہر بھی بدامنی کا شکار ہے اور وہاں بھی لوگ مظاہرے کررہے ہیں۔ اس دوران مظاہرین نے بغداد سے دیالا صوبے جانے والی سڑک کو روک دیا ہے۔

گزشتہ بدھ کو جنوبی عراق میں حالات تشویش ناک رہے اور انتظامیہ کو نجف صوبے میں کرفیو لگانا پڑا جہاں مظاہرین نے ایران ہائی کمیشن کی عمارت میں آگ لگادی۔ صوبے کے گورنر کے مطابق نجف میں تشدد میں 47 پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ایران اور عراق نے ہائی کمیشن کی عمارت پر حملے کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ بدعنوان، روزگارسمیت دیگر مطالبات کے سلسلے میں گزشتہ اکتوبر سے عراق میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں جس میں اب تک 350 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 15 ہزار لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close