بین الاقوامی

سعودی عرب نے بین الاقوامی دباؤ کے درمیان تین صحافیوں کو رہا کیا

دوحہ 29 نومبر (ذرائع) سعودی عرب نے بین الاقوامی دباؤ اور میڈیا کوریج کے پیش نظر تین زیر حراست صحافیوں کو رہا کیا۔ انسانی حقوق کی مقامی تنظیم اے ایل کیو ایس ٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
اے ایل کیو ایس ٹی نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ، ’’سعودی عرب میں حال میں ہوئی گرفتاریوں کی میڈیا کوریج اور بین الاقوامی دباؤ کے پیش نظر ، انتظامیہ نے مصنف بدر الرشید اور سلیمان السائخان النصیر اور بلاگر فواد الفرحان کورہا کردیاہے۔ انہیں اظہار رائے کی آزادی کے لئے کام کرنے والے تمام قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے۔‘‘
اے ایل کیو ایس ٹی نے پیر کے روز بتایا کہ سعودی انتظامیہ نے 16 نومبر سے متعدد صحافیوں کو حراست میں لیا ہواہے۔ حراست میں لئے گئے مصنفین بدر الرشید اور سلیمان السائخان النصیر اور بلاگر فواد الفرحان شامل ہیں۔
اے ایل کیو ایس ٹی کے مطابق ، حالیہ دنوں میں سعودی عرب میں حالیہ دنوں میں ، اظہار رائے کی آزادی کے لئے کام کرنے والے کارکنوں پر لگام لگانے کا کام کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close