بین الاقوامی

سعودی عرب : ایک ہفتے میں 37 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار !

سعودی عرب : ایک ہفتے میں 37 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار !

الریاض ۔ 01 نومبر 2019
سعودی وزارت داخلہ نے اقامہ، محنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کے خلاف آپریشن تیز کردیا ہے۔
ایک ہفتے کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں سے 37ہزار 897 غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے۔

اس مہم کے تحت اب تک 41 لاکھ 6ہزار 219 پکڑے جاچکے ہیں۔گزشتہ ہفتے کے اعلامیہ میں ان کی تعداد 40 لاکھ 68 ہزار 322 بتائی گئی تھی۔

اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ 32لاکھ 9ہزار 698اقامہ،6 لاکھ 31ہزار 628 محنت، 2لاکھ 65ہزار 523 سرحدی سلامتی قانون کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے۔ دراندازی کرنے والے 71ہزار 586گرفتار کئے گئے ان میں 44 فیصد یمنی، 53 فیصد ایتھوپین، 3فیصد مختلف ممالک کے ہیں۔

سعودی عرب سے ہمسایہ ممالک میں دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے 2 ہزار 866 گرفتار کئے گئے۔ اقامہ ، محنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفر اور رہائش کی سہولت فراہم کرنے اور انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے چھپانے پر 4ہزار 643 گرفتار کئے گئے۔

قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو ٹرانسپورٹ یا رہائش کی سہولت فراہم کرنے میں ملوث ایک ہزار 658سعودی پکڑے گئے۔ان میں سے ایک ہزار 628کو قانونی کارروائی کرکے رہا کردیا گیا جبکہ30سعودیوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

پندرہ ہزار 216 غیرقانونی تارکین کے خلاف قانونی کارروائی چل رہی ہے ۔ ان میں سے 13ہزار 337مرد اور ایک ہزار 879 خواتین ہیں۔
پانچ لاکھ 67ہزار 824 غیر قانونی تارکین کو فوری سزائیں دی گئیں۔ 5لاکھ 21ہزار 391 غیر قانونی تارکین کو سفری دستاویزات حاصل کرنے کے لیے سفارتی مشنوں کی تحویل میں دے دیا گیا۔

6 لاکھ 88ہزار 984 غیر قانونی تارکین کو ریزرویشن کی کارروائی مکمل کرنے کا موقع دیا گیا اور10لاکھ 25 ہزار 699 کو بے دخل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close