بین الاقوامی

امریکہ کے کیلی فورنیا میں تیز ہواؤں سے آگ بھڑک اٹھی،’ریڈ فلیگ ایڈوائزری‘ جاری

امریکہ کے کیلی فورنیا میں تیز ہواؤں سے آگ بھڑک اٹھی،’ریڈ فلیگ ایڈوائزری‘ جاری

واشنگٹن، 30 اکتوبر (یواین آئی) امریکہ میں کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ تیز ہواؤ ں کی وجہ سے اور بھی بھڑک گئی ہے اور آگ کی شدت کے پیش نظر بدھ کی شام چار بجے تک’ ریڈ فلیگ ایڈوائزری‘جاری کی گئی ہے۔امریکی قومی موسمیات کی سروس کے سائنسداں رائن والبرن نے بتایا کہ تیز ہواؤں نے آگ اور بھڑکا دی ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ اگلے چند دن میں موسم میں بہتری کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کا امکان نہیں ہے لیکن تیز ہوائیں بھی بند ہو جائیں گی۔ کیلی فورنیا میں منگل کی رات بہت تیز ہوائیں چلیں اور اس کے آج بھی جاری رہنے کے آثار ہیں۔
مسٹر والبرن نے بتایا کہ آنے والے پانچ سے سات دن میں موسم کےبہتر ہونے کی امید ہے۔
پیسفک گیس اینڈ الیکٹرک (پي جي اینڈاي) نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر چھ لاکھ صارفین کو بجلی کی سپلائی احتیاطاً بند کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے نو لاکھ لوگوں کو بجلی کی فراہمی روکی گئی تھی۔ تیز ہواؤں کی پیشن گوئی میں کہا گیا تھا کہ یہ تنصیبات کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور اس سے دوسرے مقامات پر آگ لگ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close