بہار و سیمانچل

جمهریا سے چوری شدہ ٹرک لکھی سرائے میں برآمد

جمهریا سے چوری شدہ ٹرک لکھی سرائے میں برآمد
نواده ( محمد سُلطان اختر ہندوستان اردو ٹائمز )
 پکری برانواں بلاک کے تحت  جمھریا کا چوری شدہ ٹرک کو لکھی سرائے سے دھمول او پی کے ذریعہ  برآمد کیا۔ ٹرک نمبر WB 41C 4909 ہے۔ جمعرات کو درمیانی شب دھمول او پی کی پولیس نے ٹرک کو لکھی سرائے سے برآمد کیا اور جمعہ کی صبح دھمول  لایا۔
 یہ معاملہ 7 نومبر کا ہے  جب جمہریا پل کے پاس کھڑا ایک ٹرک راتوں رات لاپتہ ہوگیا تھا۔  ٹرک کی چوری کی اطلاع پر ٹرک کے مالک جمہریا کے رہائشی عبدالحیات نے دھمول او پی میں ٹرک چوری کی شکایت درج کرائی تھی۔  جیسے ہی شکایت درج کروائی گئی  دھمول او پی کی پولیس نے لکھی سرائے سمیت متعدد تھانوں کی پولیس سے رابطہ کیا  ادھر ٹرک کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ ضلع لکھی سرائے کے پپرا تھانہ  کے علاقے میں ہے۔  اطلاع ملنے پر دھمول او پی انچارج ویبھا کماری فورس  کے ہمراہ لکھی سرائے گئیں اور مقامی پولیس کی مدد سے ٹرک کو برآمد کرلیا۔  نیز ربیش کمار ولد پرمانند سنگھ جو لکھی سرائے ضلع کے برہییا تھانے کے دریا پور کا رہائشی ہےجو  ٹرک لے کر فرار ہو گیا تھا اس کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
 انچارج او پی  نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو  عنقریب جیل بھیجا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close