بہار و سیمانچل

سرکل آفیسر پکری برانواں کی چوری پکڑی گئی، پی ڈی ایس میں غلہ کا ہوا ہیرا فری

سرکل آفیسر پکری برانواں کی چوری پکڑی گئی، پی ڈی ایس میں غلہ کا ہوا ہیرا فری
نواده ( محمد سُلطان اختر ہندوستان اردو ٹائمز )
سرکل آفیسر نے بس اسٹینڈ کے قریب ایک پک اپ کو  قبضہ میں لے لیا،جس میں پی ڈی ایس کا غلّہ لدا ہوا تھا اس میں تعجب کی بات یہ ہے کہ سرکل آفیسر سکرانٹ راہول خود وہاں ریڈ کرنے گئے حالانکہ یہ کام تھانہ انچارج کا تھا جبکہ تھانہ انچارج چھٹی پر تھے نائب تھانہ انچارج شیام سندر جی نے اس بات سے لا علمی ظاہر کی،جب سرکل آفیسر سے تحقیق کی گئی تو بتایا کہ ایس ڈی او صاحب کا حکم تھا اسلئے خود سے ریڈ کرنا پڑا،  معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ پی ڈی ایس میں  میں غلہ تھا
 بھارینڈو  ساو بن رام چندر ساو کے گھر پر ریڈ کیا گیا،کمال کی بات یہ ہے کہ سی او صاحب صاحب اس غله کی گاڑی بلاک احاطے میں لائے مگر پیک اپ گاڑی کے مالک کی بھی تحقیق بھی کی اور نہ ہی ایف آئی آر کروایا اور رات قریب گیارہ بجے گاڑی غائب بھی ہو گیا سی او سے پوچھنے پر بتایا کہ گارڈ کو چکما دیکر نکل گیا
  سی او کی تحویل  سے پک اپ لے کر مفرور ہو جانا نہایت ہی شرم کی بات ہے یہ کئی سوالات پیدا کرتا ہے
 سی او نے اطلاع دی کہ گاڑی بلاک احاطے میں کھڑی تھی۔  اسی اثنا میں دو افراد آئے اور گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔
  اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ چابھی سی او کے پاس تھی تو انہوں نے دوسری چابی استعمال کیا یا سی او کے ہی اشارہ سے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوا یہ تو تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا
 سی ای او نے ایف آئی آر میں دکاندار کا نام نہیں دیا جس کے دکان کے پاس سے گاڑی پکڑی گئی اور گاڑی مالک بھی بغیر نام کا ہی ہے گاڑی مالک (نام کے بغیر) کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close