بہار و سیمانچل

بابری مسجد کے 27ویں یوم شہادت پر سی پی آئی ایم ایل اور انصاف منچ نے سیکولر مارچ نکالا 

مظفرپور:06/دسمبر (پریس ریلیز )فرقہ پرست عناصروں کے ذریعہ 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کے انہدام اور اس کے بعد ہونے والی پیشرفت نے ہندوستان کی گنگا جمونی تہذیب اور سیکولر جمہوری ریاست کی بنیادوں کو گہرا چوٹ پہنچا ہے۔ یہ باتیں آج بابری مسجد کی 27یوم شہادت پر سی پی آئی ایم ایل اور انصاف منچ کے بینر تلے نکالے گئے سیکولر مارچ کو خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم ایل مظفرپور کے ٹاؤن سیکریٹری اور انصاف منچ بہار ریاستی صدر سورج کمار سنگھ نے کہیں سورج کمار سنگھ نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ 9 نومبر کو بابری مسجد اراضی  مقدمہ پر   سپریم کورٹ نے فیصلہ  سنایا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کا انہدام ایک غیر قانونی اور مجرمانہ فعل تھا۔ جب کہ مسجد کو توڑنے والے افراد اور ان کے حامی اس کو اپنی فتح قرار دے کر ایک عجیب و غریب ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کوئی بھی امن پسند شہری فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والی تفریق پسند قوتوں کو نہیں چاہتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ۔ 27 سال گزر جانے کے بعد بھی ، بابری مسجد انہدام کے مجرموں کو سزا نہیں دی جارہی ہے۔جو کہ ملکی آئین کے روح خلاف ہے ۔ہمارا یہ مطالبہ ہےکہ  ، بغیر کسی تاخیر کے ، بابری مسجد انہدام کے مجرموں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سزا دے۔سورج کمارنے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ بابری مسجد انہدام کرنے والے مجرموں میں رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر، رکن پارلیمنٹ ساکچھی مہاراج کا بھی نام شامل کیا جائے اور ان دونوں کی پارلیمنٹ سے رکنیت ختم کی جائے چونکہ ان دونوں نے عوامی جلسوں میں کئی بار یہ تسلیم کرچکے ہیں کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے بابری مسجد کو توڑا ہے ،آفتاب عالم صوبائی نائب صدر انصاف منچ بہار نے کہاکہ آج ملک کو نفرتوں کے آگ کے حوالے کرنے کی بڑی سازش مودی حکومت کی جانب سے کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ بابری  مسجد کو شہید کرنے والے مجرموں کو سزا نہ ملنا انصاف کے ساتھ ناانصافی ہے ظفر اعظم نے کہا کہ بابری مسجدکو شہید کرنے والے مجرموں کو سزا نہیں ملنا قانون  کےساتھ  مذاق ہے اس موقع پر سی پی آئی ایم ایل مظفرپور کے ضلعی سیکریٹری کرشن موہن، سترودھن سہنی، انصاف منچ بہار کے ریاستی ترجمان اسلم رحمانی،  فہد زماں ضلعی صدر انصاف منچ مظفرپور،اکبر اعظم صدیقی جماعتی سیکریٹری انصاف منچ مظفرپور، انجینئر ریاض خان صوبائی پارشد انصاف منچ بہار، حیدر نظامی صدر طلبہ جماعت ایل این ٹی کالج مظفرپور، محمد عارف،جاوید قیصر صوبائی صدر یونائیٹڈ مسلمس فرنٹ بہار، مفتی عرفان قاسمی ، مطلوب الرحمن، ریاض، معاذ، علی حسن، اعجاز احمد وغیرہ خصوصی طورپر موجودتھے

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close