بہار و سیمانچل

استھانواں کی جامع مسجد میں جلسہ سیرت النبی کا انعقاد

استھانواں کی جامع مسجد میں جلسہ سیرت النبی کا انعقاد
استھانواں(محمد حمزہ استھانوی) ماہ ربیع الاول کے مبارک مہینہ میں استھانواں کی جامع مسجد میں بعد نماز مغرب نوجوانان ملک ٹولہ استھانواں کی جانب سے جلسہ سیرت النبی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مولانا قاضی منصور عالم قاسمی قاضی شریعت امارت شرعیہ بہار شریف نے فرماءی جلسے کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے حافظ اظہر نے کی اس کے بعد المینار دینیات سینٹر استھانواں کے طلبہ نعت رسول اکرم اور حمد سے سامعین کا دل جیت لیا اس کے بعد حافظ ادیب امام مسجد غوثیہ استھانواں نے اپنی تقریر میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ذات مبارکہ پر روشنی ڈالی اس کے بعد حافظ اختر حسین استاد مدرسہ محمدیہ  نے اپنے تقریر میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی اس مولانا اقبال حیدر ندوی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقیات پر روشنی ڈالی اس کے بعد مولانا اسجد لطیفی ندوی نے اپنے تقریر میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غیروں ساتھ برتاؤ پر روشنی ڈالی اس کے صدر محترم مولانا قاضی منصور عالم قاسمی قاضی شریعت امارت شرعیہ بہار شریف نے اپنی تقریر میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلی صفات اور اخلاقیات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ آج ہمارے اخلاقیات اچھے ہو جائے تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے اس کے بعد صدر محترم کی دعا پر جلسہ  اختتام پذیر ہوا
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close