بہار و سیمانچل

بہار جہیز کی لعنت سے پاک ہوگا – نتیش کمار

مشرقی چمپارن (عاقب چشتی ) ریاست بہار کو شراب کی طرح جہیز کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے سبھوں کا تعاون نہایت ضروری ہے اور اس کے لیے باضابطہ طور پر انسانی زنجیر بھی بنائی جائے گی اس مہم کو کامیاب بناکر عالمی سطح پر ریاست کی شان و شوکت کو بلند کرنا ہے اور ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے مذکورہ باتیں بہار کے ہردلعزیز وزیر اعلیٰ عزت مآب جناب نتیش کمار نے اریراج میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اور مزید بتایا کہ تمازت ارضی کے لگاتار بڑھنے اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وجہ سے لگاتار حالات بگڑتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے جل جیون ہریالی منصوبہ کا آغاز کیا گیا ہے اور اس کے تئیں لوگوں کے اندر بیداری مہم بھی چلائی جائے گی جس کی شروعات چمپارن کی انقلابی سرزمین سے کی گئی ہے اور اس کے تحت سیوان و گوپال گنج ضلع کا دورہ کیا جائے گا
اس موقع سے 1042 کروڑ کی 589 منصوبوں کی سنگ بنیاد اور افتتاح ریموٹ کے ذریعے کیا گیا اریراج کے پپرا گاؤں میں منصوبوں کی بنیاد رکھی
حفاظتی انتظامات کے پیش نظر کثیر تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا تھا
اس موقع سے ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور, وزیر سیاحت پرمود کمار, رانا رندھیر سنگھ, راجو تیواری, ڈی ایم رمن کمار, ڈی جی پی گپتیشور پانڈے, ایس پی اپیندر کمار شرما سمیت کئی افسران و لیڈران موجود تھے
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close