بہار و سیمانچل

نوادہ میں زیورات کی دکان میں زبردست چوری ، پولیس معاملے کی تحقیقات میں جٹی 

نواده ( محمد سُلطان اختر ہندوستان اردو ٹائمز )
 نوادہ: ضلع میں چوری کی واردات رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔  پولیس کی اتنی  کوششوں کے باوجود  ضلع کے کچھ علاقوں میں چوری کرنا ایک عام رواج بن گیا ہے گذشتہ رات چوروں نے ایک بار پھر بڑا جرم کیا
 ضلع کے اکبر پور مارکیٹ میں قصبہ پچروخی میں جیولری شاپ کا شٹر کاٹ کر چورو نے قریب ڈھائی لاکھ کے  زیورات اڑا دیئے۔  واقعے کے بعد دکانداروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
 بتایا جاتا ہے کہ راکیش کمار ورما جو باڑھ کا رہائشی ہے  اکبر پور کے پچروخی میں ایک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر سونے اور چاندی کی دکان چلاتا ہے۔  دکاندار کا کہنا ہے کہ اس کی دکان کا شٹر کاٹ کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے ہیں۔
 اس معاملے پر تھانہ انچارج نے بتایا کہ دکاندار کا کہنا ہے کہ اس کی دکان چوری ہوئی ہے۔  اس کا لاکر کسی نے آرام سے کھولا ہے۔  دکاندار کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔  تفتیش کی جارہی ہے
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close