بہار و سیمانچل

بہار حکومت نے چھ ضلعوں میں کے وی کی تجویز مرکز کو نہیں بھیجی :کشواہا

پٹنہ،2دسمبر(یواین آئی)راشٹریہ لوک سمتا پارٹی(آر ایل ایس پی) کے قومی صدر اپیندر کشواہا نے نوادہ اور اورنگ آباد میں کیندریے ودیالے(کے وی)کھولنے کے مقصد سے نتیش حکومت سے زمین دینے کے مطالبے کےلئے کی گئی ان کی بھوک ہڑتال کےلئے بہار کے نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کے مرکزی وزیر رہتے ہوئے ضلعوں میں کے وی شروع کرنے کی تجویز مانگی گئی تھی لیکن ریاستی حکومت نے نہیں بھیجی۔
سابق مرکزی وزیر مسٹر کشواہا نے مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرکے کہا،’’مسٹر سشیل مودی جی،این ٹی پی سی نوی نگر میں کیندریے ودیالے کھلوایا۔نوادہ میں دیو کنڈ میں منظوری دلوائی،آپ نے روکا۔کیمور،ارول،شیخ پورا،مدھوبنی،مدھےپورا اور سپول کےلئے وزارت کے منصوبے میں کرکے تجویز طلب کی،آپ نے بھیجی نہیں۔ڈہری/اکوڑھی گولا کی تجویز بھی آپ نے روکی۔
مسٹر کشواہا نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا،’’ابھی علاج کےلئے میں دہلی جارہا ہوں۔دوسرے ہفتے میں لوٹ کر آپ کی رہائش گاہ پر ثبوت کے ساتھ آؤں گا۔گیٹ مت بند کروائیے گا پلیز

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close