بہار و سیمانچل

اکہری عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ و تعلیمی بیداری کانفرنس اختتام

 لدنیا/مدھوبنی٣٠نومبر ( منت اللہ رحمانی ہندوستان اردو ٹائمز ) لدنیاں بلاک حلقہ کے مشہور و معروف گاٶں اکہری میں  30 نومبر بروز سنیچر کےشب ایک عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ و تعلیمی بیداری کانفرس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں سامعین موجود تھے نعتیہ مشاعرہ و تعلیمی بیداری کانفرس کے کنوینر جناب ماسٹر و حافظ  سمیع اللہ راہی صاحب و نگراں مشاعرہ مفتی کلیم اللہ قاسمی صاحب نے تمام مہمان خصوصی و شعراء حضرات کو چادر اور مالا سے استقبال کئے ۔  مشاعرے کی سرپرست جناب الحاج ماسٹر محمد نظام الدین صاحب اکہری نے  وصدر مشاعرہ حضرت مولانا محمد شہاب الدین صاحب نے تمام شعراء کرام کو دعاوں سے نوازے۔ وہیں اپنے بےباک  نظامت کے ذریعے جناب بابر اشرفی سیتامڑھی نے مشاعرہ کو ایک نئی زندگی دی ۔
مشاعرے میں شریک شعراء  ۔جنمیں جناب شمساد راہی صاحب اتر دیناج پور بنگال ، جناب سرفراز سنبل صاحب پورنیہ بہار، جناب فیاض راہی صاحب ، جناب حیدر اقبال حبیبی صاحب ،جناب منت اللہ رحمانی پریاگپوری ،جناب کلام الدین ہادی سرہاوی ،جناب امجد اثری مدھوبنی،جناب عبدالغفار عارفی مدھوبنی،جناب مولانا نظام الدین صاحب، اکہری،جناب حافظ نوراللہ صاحب اکہری ،تمام شعراء کرام اپنا اپنا پیش کئے۔  مشاعرے کا افتتاح جناب رام اشیش پاسوان ضلع پریسد نے کئے۔
تحریک اردو ادب مدھوبنی کے صدر جناب نعمت اللہ برہاروی و جناب مفتی مبارک حسین قاسمی پریاگپوری ،جناب عظیم صاحب ضلع ادھییکچھ مدھوبنی ،جناب علی حسن صاحب شرکت کئے
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close