بہار و سیمانچل

بی بی زاہدہ مسکان بنت ماسٹر امان اللہ ذخیروی ہمراہ عزیزم دلشیر خان سلمہ رشتہِ ازدواج سے منسلک۔۔۔

نواده (محمد سُلطان اختر ایچ یو ٹی )
میری چہیتی و مخلص شاگردہ   بی بی زاہده مسکان  بنت ماسٹر امان اللہ زخیروی ہمراہ عزیزم دلشیر خان سلمہ کی شادی خانہ آبادی مورخہ 29 نومبر کو دین نگر جموئی سے بحسن و خوبی انجام پائی اس موقعے پر معزز  شعراء کرام تشریف لائے اور اس موقع پر رُخصتی  ناموں اور تہنیتی ناموں کا گلدستہ بعنوان گلہائے آرزو کی رسم اجراء عمل میں آئی اور ایک مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں جناب ریئس اعظم حیدری کولکاتا ‘جناب نظیر راہی کولکاتا، جناب شمیم انجم وارثی کولکاتا، جناب معین گری ڈیہوی پٹنہ نے شرکت فرمائی ۔ اس محفل کی صدارت جناب پروفیسر محمد صلاح الدین خان نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض بہار ایجوکیشنل فاونڈیشن کے کنوینر جناب طیب اصغر نے انجام دیئے ۔ اس بزم کی زینت بڑھانے اور رسم اجراء میں شامل باشندگان  پریم ڈیہا اور دور دراز سے آئے  مہمانان کے نام درج ذیل ہیں ۔جناب منظر خان نظر، محمد مقصود خان مکھیا جناب ماسٹر ارشاد خان، جناب محمد فیروز خان، جناب پروفیسر رضوان خان،عبد الحلیم گڈا وغیرہم موجود تھے
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close