بہار و سیمانچل

محمد قمر الباری دھمولوی نے لالو یادو سے کی رانچی ریمس ہسپتال میں ملاقات۔۔

محمد قمر الباری دھمولوی نے لالو یادو سے کی رانچی ریمس ہسپتال میں ملاقات۔۔

نواده ( محمد سُلطان اختر ایچ ، یو ، ٹی )

نواده ضلع کے راجد اقلیتی کمیٹی کے صدر محمد قمر الباری دھمولوی نے آج رانچی کے ریمس ہسپتال قید و بند کی زندگی گزار رہے راجد سپریمو لالو پرساد یادو سے خصوصی ملاقات کی،ملاقات میں دونوں لیڈران کے درمیان بہار کے سیاسی صورت حال پر مختصر تبادلہ خیال ہوا ملاقات کے بعد محمد قمر الباری دھمولوی نے لالو یادو کے دن بدن گرتی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لالو یادو کو مختلف اقسام کی بیماریوں اور پیران سالی کے باوجود سلاخوں کے پیچھے رکھنا اور ضمانت پر رہا نہ کرنا کسی گہری شازش کا حصہ ہے لالو یادو ملک میں واحد ایسے سیکولر لیڈر ہیں جو فرقہ پرستی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ فرقہ پرست طاقتیں شازش کے تحت لالو یادو کو سلاخوں کے پیچھے قید و بند کی زندگی گزارنے پر مجبور کر رہا ہے،اُنہوں نے ہفتہ میں ایک دن محض تین لوگوں سے ہی ملاقات کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ایک بیمار شخص اس کے اہل خانہ سے بھی ملاقات پر پابندی عائد کردی جائے اُنہوں نے کہا کہ ملک میں اس سے بڑے بڑے گھوٹالہ ہوۓ ہیں اور وہ گھوٹالہ باز نہ صرف آزادی کے ساتھ دندنائے پھر رہے ہیں بلکہ اقتدار کی کرسیوں پر بھی جلوہ افروز ہیں،اُنہوں نے عدالت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لالو یادو بہت ہی جلد ضمانت پر رہا ہوں گے اور فرقہ پرستوں کے خلاف ایک بار پھر خم ٹھوک کر لڑائی لڑیں گے،اس ملاقات کے دوران لالو یادو کی صاحبزادی روہنی آچاریہ جو سوشل میڈیا پر فرقہ پرستوں کے خلاف کافی سر گرم رہتی ہیں روہنی آچاریہ سے بھی مختصر ملاقات میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی قومی یکجحتی قائم کرنے کے تعلق سے باتیں ہوئی،اس موقع پر ہلسہ کے ممبر اسمبلی شکتی سنگھ یادو بھی محمد قمر الباری دھمولوی کے ہمراہ تھے،

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close