بہار و سیمانچل

جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم نہایت ہی ادب واحترام اور تزک و احتشام کے ساتھ نکالیں!  مولانامحمدجہانگیرعالم مہجورؔالقادری

جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم نہایت ہی ادب واحترام اور تزک و احتشام کے ساتھ نکالیں!  مولانامحمدجہانگیرعالم مہجورؔالقادری
نوادہ پریس ریلیز 5 نومبر شہر نوادہ کےانصارنگر محلہ واقع عربین بلڈنگ میں آج شام بعد نمازمغرب مولانامحمدجہانگیرعالم مہجورؔالقادری صدر تنظیم عُلمائےحق کی صدارت میں جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے ایک اہم نشست ہو ئی جس میں جناب حافظ عبداللہ رضوی ،قاری دانش رضا دلبر ،مشہور سماجی کارکن جناب محمد نظام خان عرف کلو نیتا، ماسٹر کلیم الدین محمد چاند اور سرفراز عالم کے علاوہ شہر کے کئی سرکردہ شخصیات نے شرکت کیں جس میں با اتفاق رائے یہ بات طے پائی کہ جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم نہایت ادب واحترام اور مہذب انداز سے نکالا جائے گا جلوس میں چھوٹے بچے اور بچیوں کو شامل نہیں کیا جائے گا ڈی جے اور ہرقسم کے غیر شرعی فعل سے مکمل اجتناب کیا جائے گا، جلوس میں شامل افراد باوضو رہیں گے اور لبوں پہ حمد ونعت، کلمہ شریف اور درود و سلام کا ورد رہے گا اس جلوس کی قیادت شہر نوادہ کے ذمہ دار علمائے کرام اور ائمہ مساجد ہی کریں گے، جلوس میں شامل افراد کی دو قطاریں ہوں گی ساتھ ہی ساتھ ڈسپلن اور ضابطے کا خاص خیال رکھا جائے گا جگہ جگہ رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد، بعثت اور سیرت پہ علماء و ائمہ کا خطاب بھی ہوگا شہر نوادہ کے تمام محلوں کے مسلم وارڈ کاؤنسلر اپنے اپنے محلے کے جلوس کی ذمہ داری لیں گے تاکہ کسی بھی طرح کی افراتفری کا ماحول پیدا نہ ہو اور جلوس میں شامل افراد وہی نعرے لگائیں گے جو ذمہ دار علمائے کرام منتخب کریں گے اپنے ساتھ برادران وطن کو بھی اس جلوس میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے گی جلوس اسی شاہراہ سے گذرےگا جو با اتفاق رائے طے پائے گا اس سلسلے میں امروز و فردا میں ایک منظم فیصلہ لے لیا جائے گا_
از  : مولانا محمد جہانگیرعالم مہجورؔالقادری ضلعی صدر تنظیم عُلمائےحق ضلع نوادہ
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close