بہار و سیمانچل

 مولاناابوالکلام آزاد نےملک کی تعمیر وترقی کیلئے جو نمایاں خدمات انجام دیں اسے کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتاہے:پروفیسر وصی احمد 

مولاناابوالکلام آزاد نےملک کی تعمیر وترقی کیلئے جو نمایاں خدمات انجام دیں اسے کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتاہے:پروفیسر وصی احمد
یوینورسل ایجوکیشنل اینڈ انفارمیشن سوسائٹی کے زیراہتمام دوسرے دن بھی یوم تعلیم پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا
مظفرپور، 11/نومبر(پریس ریلیز )یونیورسل ایجوکیشنل اینڈ انفارمیشن سوسائٹی کے زیراہتمام آج  عظیم مجاہدآزادی،ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم ،شاعر،ادیب ،مفسرقرآن، امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد ؒکے یوم ولادت کے موقع پر آر پی ایس ٹرینگ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر آفتاب عالم کی صدارت میں دوسرے دن بھی پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مہمان خصوصی سابق ایم ایل سی پروفیسر وصی احمد پٹنہ نے کہاکہ مولاناآزاد ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ان کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی زندگی نسل نو کیلئے نمونہ عمل ہے ،مولاناآزاد ہندوستان کے واحد ایسی شخصیت ہیں جس کو تمام طبقات نے اپناقائداور لیڈر تسلیم کیاتھا انہوں  نے کہاکہ مولاناابوالکلام آزاد ہم سب کے نمائندہ رہنماءتھے،انہوں نے ملک کی تعمیر وترقی کیلئے جو نمایاں خدمات انجام دیں اسے کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتاہے۔ مولاناآزاد ہندوستان کے سب سے پسندیدہ اور بااثر قائدتھے جنہوں نے اپنی نمایاں صلاحیتوں سے وہ تاریخی کارنامہ انجام دیاجوآب زرسے لکھے جانے کے قابل ہے،انہوں نے تقسم ہند کی مخالفت کرکے ہندوستانی مسلمانوں پر احسان عظیم کیاجس کیلئے وہ ہمیشہ ہمیش شکریہ کے مستحق ہیں،اصل خراج عقیدت یہی ہے کہ ہندوستانی مسلمان ان کی عملی زندگی کواپنائیں اور مولاناآزاد کی سوچ وفکر کو اپنے کیلئے نمونہ اور رہنماءبنائیں وہیں مہمان خصوصی سمستی پور کے رکن اسمبلی اخترالاسلام شاہین  نے کہاکہ مولاناآزاد کی نمایاں خدمات سے نئی نسل کو روشناس کراناوقت کی اہم ضرورت ہے، مولاناآزاد نے قومی یکجہتی کیلئے جومثال قائم کی وہ پوری قوم کیلئے قابل فخرہے ہمیں اس ملک میں مل جل کررہنے اور تعلیم کیلئے بیدارہونے کی ضرورت ہے۔سوسائٹی کی سیکریٹری حناماجد نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی آئندہ یوم تعلیم تک مسلسل غریب طلباء اور طالبات کے درمیان تعلیمی بیداری پروگرام چلاتی رہےگی نز انی طلباء اور طالبات کی ہرممکن کی مدد کی جائے گی وہیں میڈیا انچارج عابد محمود نے کہا کہ بہت جلد سوسائٹی کے زیر انتظام ایک نیوزپروٹل لانچ کیاجائےگا
اس موقع پر منعقدہ کمپٹیشن میں کامیاب طلباء اور طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا جن کے اسماء یہ ہیں سیدہ اریبہ طالبہ سینٹرل اسکول مظفرپور، دپیکا،شروتی،جوہر اور پربھات تارا کے طالب سید محمود وہیں اس موقع پر سماجی رہنما شاہدکمال ،سید مدثر حسین، آفتاب عالم، جاوید جعفری بھی خصوصی طور پر موجود تھے
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close