بہار و سیمانچل

جلوس محمدی بڑی تعداد میں نکلی اور امت محمدی نے فلیگ مارچ علی گنج میں کیا

جلوس محمدی بڑی تعداد میں نکلی اور امت محمدی نے فلیگ مارچ علی گنج میں کیا
علی گنج ( رپورٹ ممتاز عالم بلال )
جموئی ضلع کے تحت علی گنج میں جلوس محمدی نکالا  اور آپسی پیغام دیا کہ بھائی چارے کا پیغام دینے والے ہمارے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سالگرہ کے موقع پر جلوس نکالا گیا۔علیگنج باہمی اخوت اور امن کا پیغام دینے والے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم  کی ​​ولادت ہر سال 12 ربیع الاول کو منائی جاتی ہے۔  اتوار کے روز علی گنج بلاک میں جے ڈی (یو) اقلیتی سیل کے سابق ریاستی جنرل سکریٹری ، محمد فخر والدین  کی سربراہی میں عید میلاالنبی کا جلوس نکالا گیا ، جلوس علی گنج چھوٹی مسجد سے علی گنج چوک سے ہوتا ہوا علی گنج گڑھ  تک گیا  یہ جلوس حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم صاحب کی یوم پیدائش کی یاد میں نکالا گیا ہے ۔وہ 571 ء میں پیدا ہوئے تھے  اور انہوں نے معاشرے کے لوگوں کو اچھا کام اور تربیت دی تھی لہذا ، اس کی یاد میں ان کی دی گئی تعلیمات کو پڑھا جاتا ہے اور اسے یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن اسلام کا سب سے مقدس کتاب قرآن کریم بھی پڑھا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ انکی سنت کو معلوم کر کے عمل درآمد کرنے کا حکم دیتا ہے جلوس نکلنے سے زیادہ بہتر انی تعلیمات پر عمل کیا جاتا،  کہا جاتا ہے کہ انکی سنت پر عمل کرنے سے اللہ قریب ہوتا اور خوش ہوتا ہے لوگ آپس میں خوشی مناتے ہیں اور خود کو اللہ کی محبت میں محسوس کرتے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ جب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم مکّہ مکرمہ میں معبوث ہوئے   تو انہوں نے دیکھا کہ وہاں کے لوگ شراب پیتے تھے آپس میں مار کاٹ کر تے تھے شرکیہ  تہوار مناتے تھے اور لوگوں کا مذاق اڑاتے تھے ، ان کے اس عمل کو دیکھ کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بہت غمزدہ  ہوتےتھے۔اس کے بعد انہوں نے لوگوں کو سمجھایا کہ اللہ نے آپ کو دو دن تیوہار کا بنایا ہے ۔  ایک عید الفطر (یعنی میٹھی عید) اور دوسرا عید الاضحی یعنی بقر عید کا دن ۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ادھر ادھر گھومتے ہوئے لوگوں کو باہمی بھائی چارہ اور امن کا ایک عمدہ پیغام پیش کیا۔ اس پروگرام کے روحِ رواں  مولانا حسن، مولانا مناظر حسین، مطلبی اقبال سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے.
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close