بہار و سیمانچل

ملت اسلامیہ بدترین حالات سے گزر رہی ہے مسلمان سیرت نبوی کواپنائیں،مفتی رضوان قاسمی

ملت اسلامیہ بدترین حالات سے گزر رہی ہے مسلمان سیرت نبوی کواپنائیں،مفتی رضوان قاسمی _________________________

بیرول 14/نومبر ( شمیم احمد رحمانی) سوپول بازار بیرول سے متصل مشہور آبادی موضع بلیا میں ایک روزہ عظیم الشان جلسہ سیرت النبی کا اہتمام نوجوانان بلیا کی توجہ سے زیر صدارت جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی استاد مدرسہ رحمانیہ سوپول منعقد ہوا حافظ محمد عبید اللہ منسراکی پرسوز تلاوت اور حافظ محمد بلال کی پرترنم آواز میں نعتیہ کلام سے کا شروع ہوئے جلسہ سیرت النبی کے ابتداء میں جامعہ وصی العلوم بلیا میں زیر تعلیم طلبا و طالبات اور گاوں کےبچے بچیوں نے حالات حاضرہ اور سیرت النبی کے عنوان پر بہترین پروگرام پیش کیا بعدہ حضرت مولانا مفتی محمد توقیر بدر قاسمی المرکز الاسلامی للفتوی سوپول ،حضرت مولانا حافظ و قاری. محمد نعمت اللہ قاسمی حضرت مولانا مفتی مجاہدالاسلام صاحب قاسمی اساتذۃ مدرسہ رحمانیہ سوپول نے جم کر سیرت النبی اور حالات حاضرہ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں پر زور دیا کہ اپنی اپنی آبادی کو اسلامی معاشرے کا نمونہ بنائیں ظالم سے نفرت اور مظلوم سے محبت کریں یہی الله اور اس کے رسول کا حکم ہے نصف شب کے بعد اخر میں صدر جلسہ جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی استاد مدرسہ رحمانیہ سوپول و صدر مرکزی جمیعت علماء سیمانچل نے اپنے درد مندانہ خطاب میں کہا کہ ملت اسلامیہ نازک دور سے گزر رہی ہے مسلمان سیرت نبوی پر عمل کریں الله تعالی نے خود قرآن پاک میں کہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں تمہارے لئے نمونہ ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملت میں اخرت فراموش ضمیر فروش اور دروغ گوئی کرنے والوں کی کمی نہیں ہے ایسے خود غرض اور مفاد پرستوں سے ملک و قوم کو بچائیں تعلیم ،اپسی بھائی چارہ ، میل و محبت کو فروغ دیں انسانیت کی بھلائی کے لئے کام کریں اسی سے اسلام پھیلا ہےقومی سطح پر حساس حل طلب مسائل میں ملت کی ناکامی افسوسناک ہے صدر جلسہ کی رقت آمیز دعا پر جلسہ ختم ہوا حضرت مولانا محمد الطاف قاسمی نے کامیاب نظامت فرمائی جبک حضرت مولانا الحاج وسیم احمد رحمانی ،حضرت مولانا جاوید احمد قاسمی ، مولانا محمد قمر عالم قاسمی ،جناب محمد اظہار الحق صاحب ،سابق ضلع پریشد رکن مکھیا محمد امتیاز صاحب ،مکھیا محمد شمیم الحق رحمانی ،ضلع پرشد رکن محمد اظہار شاہ ،سابق سرپنچ محمد قمرالہدی صاحب ،منٹوبابو ، ڈاکٹر لڈو صاحب ،جناب شمس الہدی ،چاندبابو، فضلو بابو سمیت گاوں کے تمام احباب ،نوجوانان وذمہ داران موجود رہے

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close