بہار و سیمانچل

تحفظ شریعت و ویلفیئرسوسائٹی رجسٹرڈ جوکی ہاٹ و پلاسی کے بینر تلے رام نگر پنچایت ہاٹ گاؤں میں ایک روزہ اصلاحی و تربیتی پروگرام

تحفظ شریعت و ویلفیئرسوسائٹی رجسٹرڈ جوکی ہاٹ و پلاسی کے بینر تلے رام نگر پنچایت ہاٹ گاؤں میں ایک روزہ اصلاحی و تربیتی پروگرام

حضرت اقدس مفتی عبدالودود صاحب رحمۃ علیہ کی سرزمین مدرسہ محمودیہ ہاٹ گاوں میں 25 ستمبر 2019 بروز بدھ اک اصلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت حضرت مولانا محمد مسلم صاحب مظاہری مبلغ مظاہر علوم سہارنپور یوپی نے فرمائی. مولانا نے اپنے خطاب میں لوگوں کو شادی بیاہ میں شرک و بدعت اور جہیز و میراث کی طرف متوجہ فرماتے ہوئے آج کے اس پر فتن دور میں مکاتب کے قیام کی اشد ضرورت کی طرف اشارہ کیا.

مولانا عبد اللہ سالم قمر چترویدی رکن تحفظ شریعت و ویلفیئر سوسائٹی نے ملک کے موجودہ حالات کے مد نظر NRC و NPR کے لئے اپنے دستاویزات درست کرنے کو کہا نیز طلاق و خلع کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالا، اور تحفظ شریعت تنظیم سے جڑکر اپنے عائلی مسائل کے حل کرنے اور کورٹ کچہری کے چکر میں پھنس کر مالی نقصان سے بچنے کو کہا، مفتی محمد انس نے تحفظ شریعت کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور مفتی محمد اطہر حسین قاسمی صاحب سکریٹری تحفظ شریعت نے تنظیم کے تحت چلنے والے دارالقضاء سے فائدہ اٹھانے کی لوگوں کو تلقین کی، اس پروگرام میں قاری محمد الیاس صاحب مولانا محمد شعیب حافظ محمد شاہد سنگورا حاجی عین الحق حافظ انظر السلام حافظ محمد جسیم اور علاقے کے کثیر تعداد میں علماء اور عوام الناس نے شرکت کی،،
عبدالوارث مظاہری 9686759181

Show More

Related Articles

One Comment

جواب دیجئے

Close