بہار و سیمانچل

آج مسلمان کے خلاف بل لارہے ہیں کل سکھوں ، عیسائیوں ، دلتوں ،آدیواسیوں کے وجود کو ختم کرنے کی سازش رچیں گے ، اس لیئے ہم آخری سانس تک لڑیں گے: تیجسوی یادو

 

آج مسلمان کے خلاف بل لارہے ہیں کل سکھوں ، عیسائیوں ، دلتوں ،آدیواسیوں کے وجود کو ختم کرنے کی سازش رچیں گے ، اس لیئے ہم آخری سانس تک لڑیں گے: تیجسوی یادو

بہار ( ایڈیٹر ہندوستان اردو ٹائمز ) آر جے ڈی کے صدر تیجسوی یادو نے پٹنہ کے گاندھی میدان میں سی اے بی کے خلاف احتجاج کیا اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی ،لوہیا ، جے پی ،کرپوری اور لالو کے بہار کو آر ایس ایس اور بھاجپا کے ساتھ مل کر نتیش کمار نے ساورکر گولوارکر اور گوڈسے کا بہار بنادیا ہے ، شہریت ترمیمی بل  اور این آر سی قانون کے خلاف تیجسوی نے پٹنہ میں احتجاج کیا

آپ کو بتادیں کہ تیجسوی نے شعر کے ذریعہ نشانہ بناتے ہوئے لکھا

وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان چھوڑدیں ہم

بتاؤ بھوت کے ڈر سے مکان چھوڑدیں ہم

منو اسمرتی کے ماننے والے آج مسلمان کے خلاف بل لارہے ہیں کل سکھوں ، عیسائیوں ، دلتوں ،آدیواسیوں کے وجود کو ختم کرنے کی سازش رچیں گے ، تیجسوی نے کہا کہ ہم آخری سانس تک لڑیں گے ۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close