بہار و سیمانچل

وفاق المدارس الاسلامیہ کی مجلس عاملہ کی میٹنگ 23؍ دسمبر کو!

وفاق المدارس الاسلامیہ کی مجلس عاملہ کی میٹنگ 23؍ دسمبر کو!
پھلواری شریف ۔ 01؍ دسمبر 2019
وفاق المدارس الاسلامیہ امارت شرعیہ؛ جس سے بہار ،اڈیشہ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے دو سو چھہتر مدارس ملحق ہیں، اور جن کا نصاب تعلیم ، نظام تعلیم اور نظام امتحان ایک ہے ، اس کی مجلس عاملہ کی میٹنگ مورخہ۲۵؍ربیع الثانی۱۴۴۱ھ مطابق ۲۳؍دسمبر۲۰۱۹ء روزسوموار، بوقت دس بجے دن میٹنگ روم مرکز ی دفتر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ میں رکھی گئی ہے ،ناظم وفاق المدارس الاسلامیہ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ نے فرمایا کہ امیر شریعت مفکر اسلام حضرت مولانامحمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی صدارت میں منعقدہونے والی اس میٹنگ میں وفاق المدارس الاسلامیہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، اور پورے نظام کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنے کے لیے اہم فیصلے لیے جائیں گے، مدارس میں معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے منصوبے بھی زیر غور آئیں گے ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اراکین کے نام دعوت نامے ارسال کیے جا چکے ہیں ، فون سے بھی رابطہ قائم کیا جارہا ہے ، اس کے باوجود اگر کسی وجہ سے کسی رکن سے ہمارا رابطہ نہ ہو سکے تو اس بیان کو کافی سمجھ کر ضرور تشریف لائیں ، اور وقت کی پابندی کا خیال رکھیں ، یہ اطلاع مولانامحمد سعید کریمی رفیق وفاق المدارس الاسلامیہ نے دی ہے ۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close