بہار و سیمانچل

مولانا آزاد تقسیم ہند کے سخت مخالف تھے – ڈاکٹر خالد انور

نتیش کمار نے ریاست کی تقدیر بدل دی -مہیشور ہزارے

مولانا آزاد تقسیم ہند کے سخت مخالف تھے – ڈاکٹر خالد انور
نتیش کمار نے ریاست کی تقدیر بدل دی -مہیشور ہزارے
مشرقی چمپارن ( عاقب چشتی )
 مولانا ابوالکلام آزاد کا شمار ہندوستان کے عظیم مجاہدین میں ہوتا ہے اور آپ نے اپنے قلم کے ذریعے تحریک آزادی کو تقویت بخشی اور نوجوانوں میں نئی توانائی بھردی آزادی کے بعد ملک کا پہلا وزیرتعلیم آپ کو بنایا گیا اور آپ نے سماج کے ہر طبقہ تک تعلیم پہنچانے کا نظریہ پیش کیا آپ نے صحافت کے ذریعے آزادی کی تحریک کو تقویت بخشی  مذکورہ باتیں کیسریا میں منعقدہ مسلم دلت سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے قانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر خالد انور نے کہی اور مزید بتایا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کانگریس کے قومی صدر بھی رہے لیکن کانگریس والوں نے ہی آپ کو بھلا دیا جو نہایت افسوسناک ہے اس لیے ان کے نظریات کو عام کرنے سخت ضرورت ہے
جبکہ حکومت بہار کے وزیر مہیشور ہزارے نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا آزاد طالب علمی کے زمانے سے ہی آزادی کی تحریک میں شامل ہونے لگے اور حکومت بہار نے جو ترقیاتی کام کیے ہیں اس سے ہم سب بخوبی واقف ہیں
جبکہ سابق رکن اسمبلی اور کیسریا اسمبلی امیدوار  مہیشور سنگھ نے کہا کہ مولانا آزاد کے ساتھ اپنوں نے ہی ناانصافی کیا اور غیرکانگریسی دوراقتدار میں میں مولانا کو بھارت رتن ایوارڈ ملا اس لیے ہمیں اپنے تمام مجاہدین کو یاد کرنا چاہیے آج نتیش کمار کی دین ہے کہ بہار ترقی کی شاہراہ پر نہایت تیزی سے گامزن ہے اور ہرگاؤں محلہ میں بجلی,پانی,سڑک مہیا کرائی گئی ہے اور دلت مسلم کی ترقی کے لیے نتیش حکومت پابند عہد ہے
اجلاس کی صدارت جے ڈی یو کے بلاک صدر چنو سنگھ اور نظامت کے فرائض جے ڈی یو سیوادل کے ریاستی جنرل سکریٹری وصیل احمد خان نے انجام دیا تقریب کا آغاز شمع روشن کر کیا گیا اور اس موقع سے تمام مہمانوں کو شال و گلدستہ سے نوازا گیا
اس موقع سے سابق وزیر بریندر سنگھ کشواہا,فاروق اعظم مکھیا,ضلع صدر بھون پٹیل,کیپٹن عبد الحمید,امریندر سنگھ,ابھیشیک سنگھ,اسحاق آزاد سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close